یَا اِخْوَانِیْ ! لِمِثْلِ ہٰذَا فَاَعِدُّوْا’’اے میرے بھائیو!اس جیسی جگہ (یعنی قبر)کے لئے تیاری کرلو‘‘اے سرسبز وشاداب دنیا میں عیش و عشرت کی زندگی بسر کرنے والو!اے شیریں اور میٹھی دنیا کے ناز و نعم میں منہمک رہنے والو!اے رنگین و دلفریب دنیا کے سراب میں جذب رہنے والو!اے حسین وجمیل دنیا کے حسن و جمال میں کھو نے والو!اے دار البقاء کو چھوڑ کر دار الفنا کا تعاقب کرنے والو!عنقریب ہم ایک کٹھن گھاٹی … موت… سے گزر کر ایک طویل وادی پُر خطر کا سفر اختیار کرنے والے ہیں۔٭ اس وادی پُر خطر میں سیاہ رات جیسی تاریکی ہوگی۔ نہ سورج کی کرنیں ہوں گی، نہ چاند کی چاندنی ہوگی، نہ ستاروں کی لَو ہوگی،نہ قمقموں