Maktaba Wahhabi

قبر کا بیان

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

184
اِلاَّ بَعَثَہُ اللّٰہُ مِنْھَا طَاھِرًا))۔رَوَاہُ الطَّبَرَانِیُّ فِی الْکَبِیْرِ [1] (حسن) حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب کسی آدمی کو بیماری بری طرح پچھاڑ دیتی ہے تو اللہ تعالی اسے اس بیماری کی وجہ سے گناہوں سے پاک کرکے (دنیا سے) اٹھاتے ہیں۔‘‘ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے ۔ مسئلہ177 موت مومن کے لئے تحفہ ہے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( تُحْفَۃُ الْمُؤْمِنِ اَلْمَوْتُ))۔ رَوَاہُ الطَّبَرَانِیُّ [2] حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’مومن آدمی کے لئے موت (اللہ کی طرف سے )تحفہ ہے۔‘‘ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے ۔ وضاحت : مرنے کے بعد مومن آدمی دنیا کے مصائب و آلام سے نجات پاتا ہے اور آخرت کی ابدی نعمتوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اس لئے موت کومومن کے لئے تحفہ کہا گیا ہے۔
x
صفحہعنوان
9بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
80موت کو یاد کرنامستحب ہے
83موت کی تمنا کرنا منع ہے
85موت کی سختیاں
87مرتے وقت مومن کے اعزازات
97مرتے وقت کافر کی سزائیں
104میت کا کلام کرنا اور سننا
106قبر کا مفہوم
107قبر کی نعمتیں حق ہیں
109عذاب قبر حق ہے
112عذابِ قبر ، قرآن مجید کی روشنی میں
114عذابِ قبر کی شدت
117کبیرہ گناہوں پر عذاب قبر ہوتا ہے
118قبر کے دو فرشتے … منکر اور نکیر
121قبر میں سوال و جواب کے وقت میت کی کیفیت ؟
123قبرمیں نعمتوں کی اقسام
136قبر میں عذابوں کی اقسام
147عذاب قبر اور سلف صالحین
158قبر کا مومن میت کو دبانا
160عقیدہ توحید اور منکر نکیر کے سوال
163نیک اعمال عذاب قبرسے ڈھال ہیں
165فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے
168قبروں میں اجسام کی حالت
171جسم سے نکلنے کے بعد روح کہاں قیام کرتی ہے؟
174کیا ارواح کا دنیا میں واپس آناممکن ہے ؟
176عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعائیں
178اہل قبور کے لئے استغفار
180متفرق مسائل
Flag Counter