Maktaba Wahhabi

قبر کا بیان

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

182
عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((اِذَا اَرَادَ اللّٰہُ بِعَبْدٍ خَیْراً اِسْتَعْمَلَہٗ)) قِیْل:کَیْفَ یَسْتَعْمِلُہٗ؟ قَالَ((یُوَفِّقُہٗ لِعَمَلٍ صَالِحٍ قَبْلَ الْمَوْتِ ))۔رَوَاہُ الْحَاکِمُ [1] (حسن) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب اللہ تعالی کسی بندے سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے کام لیتا ہے۔‘‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا گیا ’’اللہ کیسے کام لیتا ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اس بندے کو مرنے سے پہلے نیک عمل کی توفیق عطا فرماتا ہے۔‘‘ اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ173 مومن کے لئے موت فتنوں سے اچھی ہے۔ عَنْ مَحْمُوْدِ بْنِ لَبِیْدٍ صاَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((اِثْنَتَانِ یَکْرَہُہُمَا ابْنُ آدَمَ یَکْرَہُ الْمَوْتَ وَ الْمَوْتُ خَیْرٌ لِلْمُؤْمِنِ مِنَ الْفِتْنَۃِ وَ یَکْرَہُ قِلَّۃَ الْمَالِ وَ قِلَّۃُ الْمَالِ اَقَلُّ لِلْحِسَابِ))۔ رَوَاہُ اَحْمَدُ[2] حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’دو چیزوں سے ابن آدم نفرت کرتا ہے 1 موت ،حالانکہ موت مومن کے لئے فتنے سے بہتر ہے اور 2 مال کی کمی سے نفرت کرتا ہے ، حالانکہ مال کی کمی، حساب میں کمی کے لئے اچھی ہے۔‘‘ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ174 مرنے کے بعد صرف انسان کے اعمال ہی اس کا ساتھ دیتے ہیں۔ عَنْ اَنَسٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((یَتْبَعُ الْمَیِّتَ ثَلاَثَۃٌ فَیَرْجِعُ اثْنَانِ وَ یَبْقٰی وَاحِدٌ یَّتْبَعُہٗ اَہْلُہٗ وَ مَالُہٗ وَ عَمَلُہٗ فَیَرْجِعُ اَہْلُہٗ وَ ماَلُہٗ وَ یَبْقٰی عَمَلُہٗ ))۔ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[3] حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تین چیزیں میت کے ساتھ جاتی ہیں دو واپس آجاتی ہیں اور میت کے ساتھ ایک ہی چیز رہ جاتی ہے 1 میت کا اہل و عیال 2 مال اور3 اعمال اس کے ساتھ جاتے ہیں اس کا اہل و عیال اور مال واپس پلٹ آتے ہیں اور اس کے اعمال ساتھ رہ جاتے
x
صفحہعنوان
9بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
80موت کو یاد کرنامستحب ہے
83موت کی تمنا کرنا منع ہے
85موت کی سختیاں
87مرتے وقت مومن کے اعزازات
97مرتے وقت کافر کی سزائیں
104میت کا کلام کرنا اور سننا
106قبر کا مفہوم
107قبر کی نعمتیں حق ہیں
109عذاب قبر حق ہے
112عذابِ قبر ، قرآن مجید کی روشنی میں
114عذابِ قبر کی شدت
117کبیرہ گناہوں پر عذاب قبر ہوتا ہے
118قبر کے دو فرشتے … منکر اور نکیر
121قبر میں سوال و جواب کے وقت میت کی کیفیت ؟
123قبرمیں نعمتوں کی اقسام
136قبر میں عذابوں کی اقسام
147عذاب قبر اور سلف صالحین
158قبر کا مومن میت کو دبانا
160عقیدہ توحید اور منکر نکیر کے سوال
163نیک اعمال عذاب قبرسے ڈھال ہیں
165فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے
168قبروں میں اجسام کی حالت
171جسم سے نکلنے کے بعد روح کہاں قیام کرتی ہے؟
174کیا ارواح کا دنیا میں واپس آناممکن ہے ؟
176عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعائیں
178اہل قبور کے لئے استغفار
180متفرق مسائل
Flag Counter