Maktaba Wahhabi

قبر کا بیان

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

181
الْعِبَادُ وَ الْبِلاَ دُ وَ الشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ))۔رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [1] حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے ایک جنازہ گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’آرام پانے والا ہے یا آرام دینے والا ہے۔‘‘صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ’’آرام پانے والے اور آرام دینے والے سے کیا مراد ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’مومن آدمی مرنے کے بعد دنیا کے مصائب و آلام سے نجات پا کر اللہ کی رحمت میں آرام پاتا ہے اور فاجر آدمی کے مرنے سے لوگ، شہر، درخت اور چوپائے سب آرام پاتے ہیں۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ170 جس آدمی کے پاس کوئی قابل وصیت چیز ہو اسے وصیت لکھ کر اپنے پاس رکھنی چاہئے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا : اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((مَا حَقُّ اِمْرِیٍ مُسْلِمٍ لَہٗ شَیْئٌ یُوْصِیْ فِیْہِ یَبِیْتُ لَیْلَتَیْنِ اِلاَّ وَ وَصِیَّتُہٗ مَکْتُوْبَۃٌ عِنْدَہٗ ))۔ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ [2] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اگر کسی مسلمان کے پاس کوئی قابل وصیت چیز ہے تو اسے لکھے بغیر دو راتیں بھی نہیں گزارنی چاہئیں۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ171 بڑھاپے میں عمر کی حرص بڑھ جاتی ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((یَہْرَمُ ابْنُ آدَمَ وَ یَشَبُّ مِنْہُ اِثْنَتَانِ : اَلْحِرْصُ عَلَی الْعُمْرِ وَ الْحِرْصُ عَلَی الْمَالِ))۔رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [3] (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’آدمی جیسے جیسے بوڑھا ہوتا ہے ویسے ویسے دو چیزیں اس میں جوان ہوتی جاتی ہیں پ زندگی کی خواہش اورمال کی خواہش ۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ172 موت سے قبل نیک اعمال کی توفیق اللہ کا فضل ہے۔
x
صفحہعنوان
9بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
80موت کو یاد کرنامستحب ہے
83موت کی تمنا کرنا منع ہے
85موت کی سختیاں
87مرتے وقت مومن کے اعزازات
97مرتے وقت کافر کی سزائیں
104میت کا کلام کرنا اور سننا
106قبر کا مفہوم
107قبر کی نعمتیں حق ہیں
109عذاب قبر حق ہے
112عذابِ قبر ، قرآن مجید کی روشنی میں
114عذابِ قبر کی شدت
117کبیرہ گناہوں پر عذاب قبر ہوتا ہے
118قبر کے دو فرشتے … منکر اور نکیر
121قبر میں سوال و جواب کے وقت میت کی کیفیت ؟
123قبرمیں نعمتوں کی اقسام
136قبر میں عذابوں کی اقسام
147عذاب قبر اور سلف صالحین
158قبر کا مومن میت کو دبانا
160عقیدہ توحید اور منکر نکیر کے سوال
163نیک اعمال عذاب قبرسے ڈھال ہیں
165فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے
168قبروں میں اجسام کی حالت
171جسم سے نکلنے کے بعد روح کہاں قیام کرتی ہے؟
174کیا ارواح کا دنیا میں واپس آناممکن ہے ؟
176عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعائیں
178اہل قبور کے لئے استغفار
180متفرق مسائل
Flag Counter