Maktaba Wahhabi

قبر کا بیان

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

172
ابھی باقی ہے جسے آپ نے پورا نہیں کیا ، اگر آپ اپنی عمر پوری کر چکے ہوتے، تو آپ اپنے محل میں تشریف لے جاتے۔ ‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ156 بعض اہل ایمان کی روحیں جنت میں قیام کرتی ہیں۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ کَعْبِ الْاَنْصَارِیِّ رضی اللّٰه عنہ اَنَّہٗ اَخْبَرَہٗ اَنَّ اَبَاہُ کَانَ یُحَدِّثُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ (( اِنَّمَا نَسَمَۃُ الْمُوْمِنِ طَائِرٌ یَعْلُقُ فِیْ شَجَرِالْجَنَّۃِ حَتّٰی یَرْجِعَ اِلٰی جَسَدِہٖ یَوْمَ یُبْعَثُ ))۔ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [1] (صحیح) حضرت عبدالرحمن بن کعب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ’’مومن کی روح (مرنے کے بعد) جنت کے درختوں پر اڑتی پھرتی ہے یہاں تک کہ جس روز مردے اٹھائے جائیں گے اس روز وہ روح اپنے جسم میں لوٹا دی جائے گی ۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 157 بعض اہل ایمان کی روحیں قیامت تک علیین میں قیام کرتی ہیں۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر27 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 158 شہداء کی روحیں پرندوں کی شکل میں جنت کے اندر ایسی قندیلوں میں رہتی ہیں جو عرشِ الٰہی سے لٹکی ہوئی ہیں۔ عَنْ مَسْرُوْقٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ سَأَلْنَا عَبْدَاللّٰہِ رضی اللّٰه عنہ عَنْ ہٰذِہِ الْآیَۃِ ﴿وَ لاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم مْوَاتًا بَلْ اَحْیَآئٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُوْنَ ﴾ قَالَ أَمَا اِنَّا قَدْ سَأَلْنَا عَنْ ذٰلِکَ فَقَالَ ((اَرْوَاحُہُمْ فِیْ جَوْفِ طَیْرٍ خُضْرٍ، لَہَا قَنَادِیْلُ مُعَلَّقَۃٌ بِالْعَرْشِ تَسْرَحُ مِنَ الْجَنَّۃِ حَیْثُ شَائَ تْ ثُمَّ تَأْوِی اِلٰی تِلْکَ الْقَنَادِیْلِ فَاطَّلَعَ اِلَیْہِمْ رَبُّہُمُ اطِّلاَعَۃً فَقَالَ : ہَلْ تَشْتَہُوْنَ شَیْئًا ؟ قَالُوْا اَیَّ شَیْئٍ نَشْتَہِیْ ؟ وَ نَحْنُ نَسْرَحُ مِنَ الْجَنَّۃِ حَیْثُ شِئْنَا ، فَفَعَلَ ذٰلِکَ بِہِمْ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، فَلَمَّا رَاَوْ اَنَّہُمْ لَنْ یُتْرَکُوْا مِنْ اَنْ یُسْأَلُوْا قَالُوْا : یَا َربِّ ! نُرِیْدُ اَنْ تَرُدَّ اَرْوَاحَنَا فِیْ اَجْسَادِنَا حَتّٰی نُقْتَلَ فِیْ سَبِیْلِکَ مَرَّۃً اُخْرٰی فَلَمَّا رَأَی اَنْ لَیْسَ لَہُمْ
x
صفحہعنوان
9بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
80موت کو یاد کرنامستحب ہے
83موت کی تمنا کرنا منع ہے
85موت کی سختیاں
87مرتے وقت مومن کے اعزازات
97مرتے وقت کافر کی سزائیں
104میت کا کلام کرنا اور سننا
106قبر کا مفہوم
107قبر کی نعمتیں حق ہیں
109عذاب قبر حق ہے
112عذابِ قبر ، قرآن مجید کی روشنی میں
114عذابِ قبر کی شدت
117کبیرہ گناہوں پر عذاب قبر ہوتا ہے
118قبر کے دو فرشتے … منکر اور نکیر
121قبر میں سوال و جواب کے وقت میت کی کیفیت ؟
123قبرمیں نعمتوں کی اقسام
136قبر میں عذابوں کی اقسام
147عذاب قبر اور سلف صالحین
158قبر کا مومن میت کو دبانا
160عقیدہ توحید اور منکر نکیر کے سوال
163نیک اعمال عذاب قبرسے ڈھال ہیں
165فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے
168قبروں میں اجسام کی حالت
171جسم سے نکلنے کے بعد روح کہاں قیام کرتی ہے؟
174کیا ارواح کا دنیا میں واپس آناممکن ہے ؟
176عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعائیں
178اہل قبور کے لئے استغفار
180متفرق مسائل
Flag Counter