Maktaba Wahhabi

قبر کا بیان

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

162
ہیں ’’تمہارے درمیان جو شخص (نبی بناکر) بھیجا گیا اس کے بارے میں تمہار ا کیا خیال ہے ؟‘‘ وہ جواب دیتا ہے ’’وہ اللہ کے رسول ہیں۔‘‘ فرشتے پوچھتے ہیں ’’تمہیں یہ ساری باتیں کیسے معلوم ہوئیں؟‘‘ وہ آدمی کہتا ہے ’’میں نے اللہ کی کتاب پڑھی اس پر ایمان لایا اور اس کی تصدیق کی۔‘‘ حضرت جریر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں یہ اضافہ ہے کہ یہ مطلب ہے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا کہ ’’اللہ تعالی اہل ایمان کو کلمہ طیبہ کی برکت سے دنیا کی زندگی اور آخرت کی زندگی (یعنی قبر) میں ثابت قدم رکھتا ہے۔‘‘ اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 143 کلمہ طیبہ کی آیت خاص عذاب قبر کے بارے میں ہی نازل فرمائی گئی ہے۔ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ﴿ یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِیْنَ آمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ …﴾ قَالَ نَزَلَتْ فِیْ عَذَابِ الْقَبْرِ یُقَالُ لَہٗ مَنْ رَبُّکَ فَیَقُوْلُ رَبِّیَ اللّٰہُ وَ نَبِیِّیْ مُحَمَّدٌ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَذٰلِکَ قَوْلُہٗ عَزَّوَجَلَّ ﴿یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِیْنَ آمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَۃِ ﴾۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ [1] حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ کہ ﴿یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِیْنَ آمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ …الخ﴾عذاب قبر کے بارے میں ہی نازل ہوئی ہے (قبر میں) میت سے پوچھا جاتا ہے ’’تیرا رب کون ہے؟ ‘‘ وہ کہتا ہے ’’میرا رب اللہ ہے میرے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔‘‘ اور یہی مطلب ہے اللہ تعالیٰ کے فرمان کا کہ اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو کلمہ کی برکت سے دنیا کی زندگی اور قبر کی زندگی میں ثابت قدمی عطا فرماتا ہے ۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
x
صفحہعنوان
9بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
80موت کو یاد کرنامستحب ہے
83موت کی تمنا کرنا منع ہے
85موت کی سختیاں
87مرتے وقت مومن کے اعزازات
97مرتے وقت کافر کی سزائیں
104میت کا کلام کرنا اور سننا
106قبر کا مفہوم
107قبر کی نعمتیں حق ہیں
109عذاب قبر حق ہے
112عذابِ قبر ، قرآن مجید کی روشنی میں
114عذابِ قبر کی شدت
117کبیرہ گناہوں پر عذاب قبر ہوتا ہے
118قبر کے دو فرشتے … منکر اور نکیر
121قبر میں سوال و جواب کے وقت میت کی کیفیت ؟
123قبرمیں نعمتوں کی اقسام
136قبر میں عذابوں کی اقسام
147عذاب قبر اور سلف صالحین
158قبر کا مومن میت کو دبانا
160عقیدہ توحید اور منکر نکیر کے سوال
163نیک اعمال عذاب قبرسے ڈھال ہیں
165فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے
168قبروں میں اجسام کی حالت
171جسم سے نکلنے کے بعد روح کہاں قیام کرتی ہے؟
174کیا ارواح کا دنیا میں واپس آناممکن ہے ؟
176عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعائیں
178اہل قبور کے لئے استغفار
180متفرق مسائل
Flag Counter