Maktaba Wahhabi

قبر کا بیان

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

111
سب لوگوں نے دیکھا ۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّہٗ قَالَ کَانَ رَجُلٌ نَصْرَانِیًّا فَاَسْلَمَ وَقَرَئَ الْبَقَرَۃَ وَآلَ عِمْرَانَ فَکَانَ یَکْتُبُ لِلنَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَعَادَ نَصْرَانِیًّا ، فَکَانَ یَقُوْلُ : مَایَدْرِیْ مُحَمَّدٌ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِلاَّ مَاکَتَبْتُ لَہٗ ‘ فَاَماَتَہُ اللّٰہُ فَدَفَنُوْہُ فَاصْبَحَ وَقَدْ لَفَظَتْہُ الْأَرْضُ فَقَالُوْا : ھٰذَا فِعْلُ مُحَمَّدٍ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَاَصْحَابِہٖ ‘ نَبَشُوْا عَنْ صَاحِبِنَا لَمَّا ھَرَبَ مِنْھُمْ فَأَلْقَوْہُ ‘ فَحَفَرُوْا لَہٗ فَأَعْمَقُوْا فَأَصْبَحَ وَقَدْ لَفَظَتْہُ الْأَرْضُ فَقَالُوْا : ھٰذَا فِعْلُ مُحَمَّدٍ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَأَصْحَابِہٖ ‘ نَبَشُوْا عَنْ صَاحِبِنَا لَمَّا ھَرَبَ مِنْھُمْ فَأَلْقَوْہُ خَارِجَ الْقَبْرِ‘ فَحَفَرُوْا لَہٗ ، وَأعْمَقُوْا لَہٗ فِی الْأَرْضِ مَااسْتَطَاعُوْا فَأصْبَحَ قَدْ لَفَظَتْہُ الْأَرْضُ فَعَلِمُوْاأَنَّہٗ لَیْسَ مِنَ النَّاسِ فَأَلْقَوْہُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک عیسائی آدمی مسلمان ہوا اس نے سورۃ بقرہ اور سورۃ آل عمران پڑھ لی اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے (وحی کی )کتابت کرنے لگا لیکن بعد میں مرتد ہوگیا کہنے لگا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )کو تو کسی بات کا پتہ ہی نہیں ہے جو کچھ میں لکھ کر دیتاہوں بس وہی کہہ دیتے ہیں ۔ اللہ نے جب اسے موت دی تو عیسائیوں نے اسے (قبر میں)دفن کردیا صبح ہوئی تو (لوگوں نے دیکھا کہ) زمین نے اسے باہر نکال پھینکا ہے عیسائیوں نے کہا یہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )اور ان کے ساتھیوں کا کام ہے چونکہ وہ ان کے دین سے بھاگ کر آیا ہے لہذا انہوں نے اس کی قبر کھود کر لاش باہرنکال پھینکی ہے عیسائیوں نے اس کے لئے دوبارہ (نئی جگہ )قبر کھودی اوراسے (پہلے کی نسبت )بہت گہر ا بنایا اور( لاش کو دوبارہ دفن کردیا)جب صبح ہوئی تو (لوگوں نے دیکھا کہ)زمین نے اسے پھر باہر نکال پھینکا ہے عیسائیوں نے پھر الزام لگا یا یہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )اور ان کے ساتھیوں کا کام ہے چونکہ وہ ان کے دین سے بھاگ کر آیا ہے لہٰذا انہوں نے اس کی قبر کھود کر لاش باہر نکال پھینکی ہے عیسائیوں نے (تیسری مرتبہ )اس کے لئے قبر کھودی اور اتنی گہری بنائی جتنی گہری وہ بنا سکتے تھے ۔صبح ہوئی تو( لوگوں نے دیکھا کہ)زمین نے اسے پھر نکال باہر پھینکا ہے تب انہیں یقین ہوگیا کہ یہ مسلمانوں کا کام نہیں ہے (بلکہ اللہ کا عذاب ہے)چنانچہ عیسائیوں نے اس کی لاش ایسے ہی چھوڑ دی۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے ۔
x
صفحہعنوان
9بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
80موت کو یاد کرنامستحب ہے
83موت کی تمنا کرنا منع ہے
85موت کی سختیاں
87مرتے وقت مومن کے اعزازات
97مرتے وقت کافر کی سزائیں
104میت کا کلام کرنا اور سننا
106قبر کا مفہوم
107قبر کی نعمتیں حق ہیں
109عذاب قبر حق ہے
112عذابِ قبر ، قرآن مجید کی روشنی میں
114عذابِ قبر کی شدت
117کبیرہ گناہوں پر عذاب قبر ہوتا ہے
118قبر کے دو فرشتے … منکر اور نکیر
121قبر میں سوال و جواب کے وقت میت کی کیفیت ؟
123قبرمیں نعمتوں کی اقسام
136قبر میں عذابوں کی اقسام
147عذاب قبر اور سلف صالحین
158قبر کا مومن میت کو دبانا
160عقیدہ توحید اور منکر نکیر کے سوال
163نیک اعمال عذاب قبرسے ڈھال ہیں
165فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے
168قبروں میں اجسام کی حالت
171جسم سے نکلنے کے بعد روح کہاں قیام کرتی ہے؟
174کیا ارواح کا دنیا میں واپس آناممکن ہے ؟
176عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعائیں
178اہل قبور کے لئے استغفار
180متفرق مسائل
Flag Counter