Maktaba Wahhabi

قبر کا بیان

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

﴿وَجَائَ تْ سَکْرَۃُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ﴾ ’’ اور موت کی سختی حق لے کر آ پہنچی ۔ ‘‘(سورہ ق ٓ، آیت19) حق سے مراد عالم برزخ کے حقائق اور سچائیاں ہیں۔ فرشتے نظر آجاتے ہیں۔ عذاب یا ثواب کا یقین ہوجاتا ہے ۔ موت کی سختی اور شدت کا ذکر کرتے ہوئے سورہ قیامہ میں ارشاد باری تعالیٰ ہے : ﴿کَلاَّ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَ وَ قِیْلَ مَنْ رَاقٍ، وَّ ظَنَّ اَنَّہُ الْفِرَاقُ ، وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ،﴾ ’’جب جان حلق تک پہنچتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا ؟ آدمی یہ سمجھتا ہے کہ (اب دنیا سے) جدائی کا وقت آگیا ہے اس وقت پنڈلی پنڈلی کے ساتھ مل جاتی ہے۔‘‘ (سورہ قیامہ ، آیت 26 تا 29) پنڈلی سے پنڈلی مل جانے کا مطلب یہ ہے کہ موت کے وقت پے در پے تکلیفیں آتی ہیں تب جان نکلتی ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد مبارک ہے: ’’موت کی تکلیف بڑی شدید ہے۔‘‘ (احمد) دوسری حدیث میں ارشاد مبارک ہے ’’لذتوں کو مٹا دینے والی چیز یعنی موت کو کثرت سے یاد کیا کرو۔‘‘ (ترمذی، نسائی، ابن ماجہ) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس مرض میں وفات پائی اس میں آپ کے اضطراب اور بے چینی کا یہ عالم تھا کہ پانی کا پیالہ ساتھ رکھا تھا جس میں بار بار ہاتھ مبارک ڈالتے اور چہرہ پر ملتے اپنی چادر کبھی چہرہ مبارک پر ڈالتے اور کبھی ہٹا لیتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب موت کی غشی طاری ہونے لگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چہرہ مبارک سے پسینہ پونچھتے اور فرماتے جاتے(( سُبْحَانَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم نَّ لِلْمَوْتِ لَسَکَرَاتٌ))’’ سبحان اللہ ! موت کے لئے بڑی سختیاں ہیں ۔‘‘(بخاری)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کی تکلیف دیکھنے کے بعد اب میں کسی کے لئے موت کی سختی کو برا نہیں سمجھتی۔(بخاری)
x
صفحہعنوان
9بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
80موت کو یاد کرنامستحب ہے
83موت کی تمنا کرنا منع ہے
85موت کی سختیاں
87مرتے وقت مومن کے اعزازات
97مرتے وقت کافر کی سزائیں
104میت کا کلام کرنا اور سننا
106قبر کا مفہوم
107قبر کی نعمتیں حق ہیں
109عذاب قبر حق ہے
112عذابِ قبر ، قرآن مجید کی روشنی میں
114عذابِ قبر کی شدت
117کبیرہ گناہوں پر عذاب قبر ہوتا ہے
118قبر کے دو فرشتے … منکر اور نکیر
121قبر میں سوال و جواب کے وقت میت کی کیفیت ؟
123قبرمیں نعمتوں کی اقسام
136قبر میں عذابوں کی اقسام
147عذاب قبر اور سلف صالحین
158قبر کا مومن میت کو دبانا
160عقیدہ توحید اور منکر نکیر کے سوال
163نیک اعمال عذاب قبرسے ڈھال ہیں
165فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے
168قبروں میں اجسام کی حالت
171جسم سے نکلنے کے بعد روح کہاں قیام کرتی ہے؟
174کیا ارواح کا دنیا میں واپس آناممکن ہے ؟
176عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعائیں
178اہل قبور کے لئے استغفار
180متفرق مسائل
Flag Counter