یَا اِخْوَانِیْ ! لِمِثْلِ ہٰذَا فَاَعِدُّوْا ’’اے میرے بھائیو! اس جیسی جگہ (یعنی قبر)کے لئے تیاری کرلو‘‘ اے سرسبز وشاداب دنیا میں عیش و عشرت کی زندگی بسر کرنے والو! اے شیریں اور میٹھی دنیا کے ناز و نعم میں منہمک رہنے والو! اے رنگین و دلفریب دنیا کے سراب میں جذب رہنے والو! اے حسین وجمیل دنیا کے حسن و جمال میں کھو نے والو! اے دار البقاء کو چھوڑ کر دار الفنا کا تعاقب کرنے والو! عنقریب ہم ایک کٹھن گھاٹی … موت… سے گزر کر ایک طویل وادی پُر خطر کا سفر اختیار کرنے والے ہیں۔ ٭ اس وادی پُر خطر میں سیاہ رات جیسی تاریکی ہوگی۔ نہ سورج کی کرنیں ہوں گی، نہ چاند کی چاندنی ہوگی، نہ ستاروں کی لَو ہوگی،نہ قمقموں |