[قرضہ جات کے متعلق باب]میں ذکر کیا ہے اور اس پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے:[ذِکْرُ تَیْسِیْرِ اللّٰہِ جَلَّ وَعَلَا الْأُمُوْرَ فِي الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ عَلَی المُیَسِّرِ عَلَی الْمُعْسِرِیْنَ۔][1][ناداروں پر آسانی کرنے والے کے لیے اللہ تعالیٰ کی جانب سے دنیا و آخرت میں آسانی فرمانے کا ذکر۔]حافظ منذری نے [اَلتَّرْغِیْبُ فِي الْقَرْضِ وَمَا جَائَ فِي فَضْلِہِ][2][قرض دینے کی ترغیب اور اس کے متعلق جو فضائل وارد ہوئے ہیں] کے عنوان کے تحت اس کو روایت کیا ہے۔ب۔ ترغیب قرض کے متعلق خصوصی احادیث:ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد احادیث میں قرض دینے کی خصوصی طور پر ترغیب دی ہے۔ ان میں سے پانچ مندرجہ ذیل ہیں:۱۔ امام احمد نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’إِنَّ السَّلَفَ یَجْرِيْ مَجْرَی شَطْرِ الصَّدَقَۃِ۔‘‘ [3]’’بلاشبہ قرض آدھے صدقہ کے برابر ہے۔‘‘اور سنن ابن ماجہ میں ہے:’’مَا مِنْ مُسْلِمٍ یُقْرِضُ مُسْلِمًاقَرْضًا مَرَّتَیْنِ إِلاَّ کَانَ