مبحث دہم:بنک کارڈز اور ان کی شرعی حیثیتقرض کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاید یہ مناسب ہو، کہ معاشرہ میں بنک کارڈز کے ذریعہ لین دین کی مروجہ صورت پر بھی کچھ روشنی ڈالی جائے۔ اس سلسلے میں گفتگو کو دو حصوں میں پیش کیا جا رہا ہے:ا:بنک کارڈز کا تعارفب:بنک کارڈز کی شرعی حیثیت(ا)بنک کارڈز کا تعارفبنک کی طرف سے اپنے گاہکوں کو بذریعہ کارڈ نقد رقوم وصول کرنے اور خریداری کی سہولت فراہم کرنے کی شکلوں میں سے تین درج ذیل ہیں:۱: اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کا کارڈ(Debit Card)۲: چارج کارڈ(Charge Card)۳: قرض کا کارڈ(Charge Card)ان تینوں شکلوں کی قدرے تفصیل درج ذیل ہے:۱۔اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کا کارڈ(Debit Card)ا: یہ کارڈ بنک صرف ایسے لوگوں کو دیتا ہے، جن کا بنک میں اکاؤنٹ ہو۔ب: بنک ایسے لوگوں کو اپنے کھاتوں میں موجود رقم کی حد تک رقم نکلوانے اور کارڈ