’’ قُمْ فَاقْضِہِ۔‘‘ [1][اُٹھو اور اس کو قرض ادا کرو]۔ عہد نبوی کے بعد صحابہ کا قرض لینا: عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم کے قرض لینے کے دو واقعات درج ذیل ہیں:۱: امام حاکم نے قاسم سے حوالے سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، کہ وہ قرض لیا کرتی تھیں۔ ان سے کہا گیا:’’ مَالَکِ وَالدَّیْنَ؟ ‘‘آپ کا قرض سے کیا تعلق[یعنی آپ کیوں قرض لیتی ہیں؟]انہوں نے جواب دیا:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’ مَا مِنْ عَبْدٍ کَانَتْ لَہُ نِیَّۃٌ فِيْ أَدَائِ دَیْنِہٖ إِلَّا کَانَ لَہُ مِنَ اللّٰہِ عَوْنٌ۔ ‘‘[کسی بھی بندے کی اپنے قرض کی واپسی کی نیت نہیں ہوتی، مگر اس کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد ہوتی ہے]’’ فَأَلْتَمِسُ ذٰلِکَ الْعَون۔ ‘‘[2][تو میں تو[قرض لے کر]اس مدد کو حاصل کرنا چاہتی ہوں۔] ۲: امام ابوعبید القاسم بن سلام نے ابراہیم سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا: