پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دوسرا جنازہ لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:’’ ھَلْ عَلَیْہِ مِنْ دَیْنٍ؟ ‘‘’’ کیا اس کے ذمے کوئی قرض ہے؟ ‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’ جی ہاں!‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ فَصَلُّوْا عَلیٰ صَاحِبِکُمْ۔ ‘‘’’ تم[ہی]اپنے ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھ لو۔ ‘‘ ابوقتادہ نے عرض کیا:’’ عَلَيَّ دَیْنُہُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ۔ ‘‘’’ اے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!اس کا قرض میرے ذمے ہے۔ ‘‘[یعنی میں ا س کا قرض ادا کر دوں گا۔]’’ فَصَلَّی عَلَیْہِ۔ ‘‘[1]’’ تب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ ‘‘ سنن نسائی اور سنن ابن ماجہ میں ہے:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ بِالْوَفَائِ؟ ‘‘’’(تم ذمہ داری لیتے ہو)ادائیگی کی؟ ‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’ بِالْوَفَائِ۔ ‘‘’’(جی ہاں!)ادائیگی کی۔ ‘‘ [2] المستدرک میں ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ھُمَا عَلَیْکَ، وَفِيْ مَالِکَ، وَالْمَیِّتُ مِنْھُمَا بَرِيْئٌ۔ ‘‘’’ وہ دو(قرض والے دینار)تجھ پر اور تیرے مال پر ہیں اور میت دونوں(کی ادائیگی)سے بری ہوچکی ہے۔ ‘‘