عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی(حج کیا)،انہوں نے بھی یہ روزہ نہ رکھا،اور میں بھی[حج کے موقع پر]یہ روزہ نہیں رکھتا،اور[حج میں]اس کے رکھنے کا حکم نہیں دیتا اور روکتا بھی نہیں۔‘‘تنبیہ:ایک حدیث میں یہ بھی ہے کہ:’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفات کے مقام پر یوم عرفہ[ذوالحجہ]کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا،‘‘ لیکن یہ حدیث ضعیف ہونے کی بنا پر قابلِ احتجاج نہیں۔[1]۳:دس ذوالحجہ کو قربانی کرنا:عشرہ ذوالحجہ کے آخری دن کا نام[یوم النحر]قربانی کا دن ہے۔اور اس دن قربانی کرنا بہت بڑے اجر و ثواب والا عمل ہے۔[2]تنبیہ:قربانی کرنے والے ہلال ذوالحجہ کے بعد سے قربانی کرنے تک اپنے بالوں اور ناخنوں کو نہ چھیڑیں۔[3](ج)عشرہ ذوالحجہ میں اعمال حجان دس دنوں میں کچھ اعمال صرف حجاج کے کرنے کے ہیں،توفیقِ الٰہی سے ذیل میں ان اعمال کا اختصار کے ساتھ ذکر کیا جارہا ہے:ا:آٹھ ذوالحجہ کو منیٰ روانہ ہونا:حج کے اعمال پانچ یا چھ دنوں میں ادا کیے جاتے ہیں۔ان اعمال کی ابتدا آٹھ