’’مَا مِنْ أَیَّامٍ أَعْظَمُ عِنْدَ اللّٰہِ وَلَا أَحَبُّ إِلَیْہِ مِنَ الْعَمَلِ فِیْہِنَّ،مِنْ ہٰذِہٖ الْأَیَّامِ الْعَشْرِ،فَأَکْثِرُوْا فِیْہِنَّ مِنَ التَّہْلِیْلِ وَالتَّکْبِیْرِ وَالتَّحْمِیْدِ۔‘‘[1]’’کوئی دن بارگاہِ الٰہی میں ان دس دنوں سے زیادہ عظمت والا نہیں اور نہ ہی کسی دن کا[اچھا]عمل اللہ تعالیٰ کو ان دس دنوں کے عمل سے زیادہ محبوب ہے،پس تم ان دس دنوں میں کثرت سے[لا إلہ الا اللّٰہ]،[اللّٰہ اکبر]اور[الحمد للّٰہ]کہو۔‘‘سلف صالحین اس بات کا بہت اہتمام کرتے۔امام بخاری نے بیان کیا ہے:’’وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ وَأَبُوْہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰهُ عنہم یَخْرُجَانِ إِلَی السُّوْقِ فِيْ أَیَّامِ الْعَشْرِ یُکَبِّرَان،وَیُکَبِّرُ النَّاسُ بِتَکْبِیْرِہِمَا،وَکَبَّرَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ رَحِمَہُمَا اللّٰہ تَعَالَی خَلْفَ النَّافِلَۃ۔‘‘[2]’’ان دس دنوں میں ابن عمر اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم تکبیر پکارتے ہوئے بازار نکلتے،اور لوگ بھی ان کے ساتھ تکبیر کہنا شروع کردیتے اور محمد بن علی[3]رحمہما اللہ نفلی نماز کے بعد تکبیر کہتے۔‘‘۲:نو ذوالحجہ کا روزہ رکھنا:امام مسلم نے حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ:’’سُئِلَ صلي اللّٰهُ عليه وسلم عَنْ صَوْمِ یَوْمِ عَرَفَۃَ؟