Maktaba Wahhabi

مسائل قربانی

مؤلف: پروفیسر،ڈاکٹر فضل الٰہی

ناشر: دار النور اسلام آباد

سال شائع: 2010ء

فرمایا:’’کُلُوْہُ إِنْ شِئْتُمْ‘‘۔[اگر چاہو تو اس کو کھالو]۔ ۴: اگر ذبح شدہ ماں کے پیٹ سے نکلنے والا بچہ زندہ ہو،تو اس کا ذبح کرنا ضروری ہے،کیونکہ تب وہ ایک مستقل جان ہے۔اس بارے میں امام احمد نے فرمایا ہے: ’’إِنْ خَرَجَ حَیًّا،فَلَا بُدَّ مِنْ ذَکَاتِہِ،لِأَنَّہ نَفْسٌ أُخْرَی۔‘‘[1] ’’اگر وہ زندہ نکلے،تو اس کا ذبح کرنا ضروری ہے،کیونکہ وہ ایک مستقل جان ہے۔‘‘ (۱۹) قربانی کے گوشت کی تقسیم قرآن و سنت سے قربانی کا گوشت کھانا،کھلانا،غریبوں کو دینا،ذخیرہ کرنا سب صورتیں ثابت ہیں۔اس بارے میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ذیل میں چار دلائل پیش کیے جارہے ہیں: ۱: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {فَکُلُوْا مِنْہَا وَ اَطْعِمُوا الْبَآئِسَ الْفَقِیْرَ}[2] [پس قربانی کا گوشت خود بھی کھاؤ اور بھوکے فقیر کو بھی کھلاؤ] ۲: رب عزوجل نے اس بارے میں یہ بھی فرمایا: {فَکُلُوْا مِنْہَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَ الْمُعْتَرَّ}[3] [پس ان کے گوشٹ سے خود بھی کھاؤ اور قناعت کرنے والے اور مانگنے
x
صفحہعنوان
19پیش لفظ
20کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں:
21کتاب کا خاکہ:
21پیش لفظ:
21خاتمہ خلاصہ کتاب مسلمانان عالم سے اپیل شکر و دعا:
23(۱) قربانی کی اہمیت
23ا:قربانی کا سنت ابراہیمی ہونا:
29(۲) قربانی کرنے والا ہلال ذوالحجہ کے بعد بالوں اور ناخنوں کو نہ چھیڑے
33(۳) حج کرنے والے اور مسافر کا قربانی کرنا
35(۴) میت کو قربانی میں شریک کرنا
39(۵) میت کی طرف سے مستقل قربانی کرنا
41(۶) قربانی کے جانور کی عمر
46(۷) خصی اور غیر خصی جانور کی قربانی
47(۸) قربانی کے دن
49(۹) رات کے وقت ذبح کرنا
50(۱۰) قربانی کا نمازِ عید کے بعد کرنا
53(۱۱) قربانی کا جانور کون ذبح کرے؟
56(۱۲) سب اہل خانہ کی طرف سے ایک بکری کا کافی ہونا
60(۱۳) اونٹ اور گائے کی قربانی میں ایک سے زیادہ افراد کی شرکت
62اونٹ میں کتنے افراد شریک ہوسکتے ہیں؟
63(۱۴) قربانی کو احسن طریقے سے ذبح کرنا
64(۱۵) بسم اللہ واللہ اکبر پڑھ کر ذبح کرنا
65(۱۶) ذبح کے وقت جس کی طرف سے قربانی کی جائے اس کا ذکر کرنا
67(۱۷) اونٹ کو ذبح کرنے کا طریقہ
69(۱۸) قربانی کے لیے ذبح شدہ جانور کے پیٹ کا بچہ
72(۱۹) قربانی کے گوشت کی تقسیم
76(۲۰) قربانی کے گوشت کا ذخیرہ کرنا
81(۲۱) قصاب کو قربانی میں سے بطور اجرت کچھ نہ دیا جائے
82(۲۲) جن جانوروں کی قربانی درست نہیں
87عشرہ ذوالحجہ کے فضائل و اعمال
89ا: عشرہ ذوالحجہ کے فضائل ب: عشرہ ذوالحجہ کے اعمال ج: عشرہ ذوالحجہ میں اعمال حج
89(ا) عشرہ ذوالحجہ کے فضائل
95(ب) عشرہ ذوالحجہ کے اعمال
95۱:کثرت سے تہلیل،تکبیر اور تحمید کہنا:
96۲:نو ذوالحجہ کا روزہ رکھنا:
99۳:دس ذوالحجہ کو قربانی کرنا:
99(ج) عشرہ ذوالحجہ میں اعمال حج
99ا:آٹھ ذوالحجہ کو منیٰ روانہ ہونا:
100۲:نو ذوالحجہ کو وقوفِ عرفات کرنا:
101۳:دس ذوالحجہ کے اعمال حج:
103حرفِ آخر
103خلاصۂ کتاب:
105اپیل:
107المراجع و المصادر
Flag Counter