Maktaba Wahhabi

مسائل قربانی

مؤلف: پروفیسر،ڈاکٹر فضل الٰہی

ناشر: دار النور اسلام آباد

سال شائع: 2010ء

اللہ رب العزت ہر چیز کے تنہا خالق اور منفرد مالک ہیں،اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتے ہیں،دوسروں پر فضیلت عطا فرماتے ہیں۔بعض انسانوں کو دوسرے سے اعلیٰ ٹھہرایا،بعض مقامات کو دوسری جگہوں سے افضل قرار دیا اور بعض زمانوں اور اوقات کو دوسرے زمانوں اور اوقات پر فوقیت اور برتری عطا فرمائی۔ اسی سنت الٰہیہ کا ایک مظہر یہ ہے،کہ اللہ مالک الملک نے ماہ ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کو سارے سال کے دوسرے دنوں کے مقابلے میں اعلیٰ،افضل،بالا اور برتر قرار دیا۔ذیل میں توفیقِ الٰہی سے ان دنوں کے متعلق تین پہلوؤں سے گفتگو کی جارہی ہے: ا: عشرہ ذوالحجہ کے فضائل ب: عشرہ ذوالحجہ کے اعمال ج: عشرہ ذوالحجہ میں اعمال حج (ا) عشرہ ذوالحجہ کے فضائل قرآن و سنت میں ان دس دنوں کی شان و عظمت کے متعدد دلائل و شواہد ہیں۔مولائے کریم کی توفیق سے ان میں سے چھ دلیلیں ذیل میں پیش کی جارہی ہیں: ۱: سورۃ الفجر میں ہے: {وَالْفَجْرِ۔وَلَیَالٍ عَشْرٍ}[1] [قسم ہے فجر اور دس راتوں کی]۔ امام بغوی نے تحریر کیا ہے،کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،کہ {وَلَیَالٍ
x
صفحہعنوان
19پیش لفظ
20کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں:
21کتاب کا خاکہ:
21پیش لفظ:
21خاتمہ خلاصہ کتاب مسلمانان عالم سے اپیل شکر و دعا:
23(۱) قربانی کی اہمیت
23ا:قربانی کا سنت ابراہیمی ہونا:
29(۲) قربانی کرنے والا ہلال ذوالحجہ کے بعد بالوں اور ناخنوں کو نہ چھیڑے
33(۳) حج کرنے والے اور مسافر کا قربانی کرنا
35(۴) میت کو قربانی میں شریک کرنا
39(۵) میت کی طرف سے مستقل قربانی کرنا
41(۶) قربانی کے جانور کی عمر
46(۷) خصی اور غیر خصی جانور کی قربانی
47(۸) قربانی کے دن
49(۹) رات کے وقت ذبح کرنا
50(۱۰) قربانی کا نمازِ عید کے بعد کرنا
53(۱۱) قربانی کا جانور کون ذبح کرے؟
56(۱۲) سب اہل خانہ کی طرف سے ایک بکری کا کافی ہونا
60(۱۳) اونٹ اور گائے کی قربانی میں ایک سے زیادہ افراد کی شرکت
62اونٹ میں کتنے افراد شریک ہوسکتے ہیں؟
63(۱۴) قربانی کو احسن طریقے سے ذبح کرنا
64(۱۵) بسم اللہ واللہ اکبر پڑھ کر ذبح کرنا
65(۱۶) ذبح کے وقت جس کی طرف سے قربانی کی جائے اس کا ذکر کرنا
67(۱۷) اونٹ کو ذبح کرنے کا طریقہ
69(۱۸) قربانی کے لیے ذبح شدہ جانور کے پیٹ کا بچہ
72(۱۹) قربانی کے گوشت کی تقسیم
76(۲۰) قربانی کے گوشت کا ذخیرہ کرنا
81(۲۱) قصاب کو قربانی میں سے بطور اجرت کچھ نہ دیا جائے
82(۲۲) جن جانوروں کی قربانی درست نہیں
87عشرہ ذوالحجہ کے فضائل و اعمال
89ا: عشرہ ذوالحجہ کے فضائل ب: عشرہ ذوالحجہ کے اعمال ج: عشرہ ذوالحجہ میں اعمال حج
89(ا) عشرہ ذوالحجہ کے فضائل
95(ب) عشرہ ذوالحجہ کے اعمال
95۱:کثرت سے تہلیل،تکبیر اور تحمید کہنا:
96۲:نو ذوالحجہ کا روزہ رکھنا:
99۳:دس ذوالحجہ کو قربانی کرنا:
99(ج) عشرہ ذوالحجہ میں اعمال حج
99ا:آٹھ ذوالحجہ کو منیٰ روانہ ہونا:
100۲:نو ذوالحجہ کو وقوفِ عرفات کرنا:
101۳:دس ذوالحجہ کے اعمال حج:
103حرفِ آخر
103خلاصۂ کتاب:
105اپیل:
107المراجع و المصادر
Flag Counter