لیے قربانی کرنا ثابت ہے۔امام ابوداؤد نے اس حدیث پر یہ عنوان قائم کیا ہے:[بَابٌ فِي الْمُسَافِرِ یُضَحِّي][1][مسافر کے قربانی کرنے کے متعلق باب]امام نووی اس حدیث کی شرح میں تحریر کرتے ہیں:اس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے،کہ جس طرح مقیم کے لیے قربانی کرنا مشروع ہے،اسی طرح مسافر کے لیے مشروع ہے۔[2]علاوہ ازیں اس حدیث شریف سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے،کہ حاجی کے لیے عید الاضحی کی قربانی دینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔۲: امام بخاری نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا:’’فَلَمَّا کُنَّا بِمِنٰی اُتِیْتُ بِلَحْمِ بَقَرٍ،فَقُلْتُ:’’مَا ہٰذَا‘‘؟قَالُوْا:’’ضَحّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم عَنْ اَزْوَاجِہٖ بِالْبَقَرِ۔‘‘[3]’’پس ہم جب منیٰ میں تھے،تو میرے پاس گائے کا گوشت لایا گیا،تو میں نے دریافت کیا:’’یہ کیسا[گوشت]ہے؟‘‘انہوں نے جواب دیا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے کی قربانی کی ہے۔‘‘امام بخاری نے اس حدیث پر یہ عنوان قائم کیا ہے:[بَابُ الْأُضْحِیَّۃِ لِلْمُسَافِرِ وَالنِّسَائِ][4]