’’(پہلے) اپنی طرف سے حج کرو، پھر شبرمہ کی طرف سے کرنا۔‘‘مذکورہ بالا احادیث کے حوالے سے چھ باتیں:۱: سفر کی استطاعت نہ رکھنے والے بوڑھے شخص کی طرف سے اس کے بیٹے کا حج و عمرہ کرنا۔ پہلی حدیث پر امام نسائی نے درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے:[اَلْعُمْرَۃُ عَنِ الرَّجُلِ الَّذِيْ لَا یَسْتَطِیْعُ۔] [1][استطاعت نہ رکھنے والے شخص کی طرف سے عمرہ]امام ابن خزیمہ نے اس پر حسب ذیل عنوان قلم بند کیا ہے:[بَابُ الْعُمْرَۃِ عَنِ الَّذِيْ لَا یَسْتَطِیْعُ الْعُمْرَۃَ مِنَ الْکِبَرِ] [2][کبر سنی کے باعث عمرے کی استطاعت نہ رکھنے والے شخص کی طرف سے عمرہ کرنے کے متعلق باب]ب: خاتون کا سفر کی استطاعت نہ رکھنے والے عمر رسیدہ باپ کی طرف سے حج کرنا۔ دوسری حدیث پر امام بخاری نے درج ذیل عنوان لکھا ہے:[بَابُ الْحَجِّ عَمَّنْ لَا یَسْتَطِیْعُ الْثُبُوْتَ عَلَی الرَّاحِلَۃِ][3][سواری پر جم کر بیٹھنے کی طاقت نہ رکھنے والے شخص کی طرف سے حج کے متعلق باب]امام نووی نے اسی حدیث پر حسب ذیل عنوان قلم بند کیا ہے:[بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْعَاجِزِ لِزَمَانَۃٍ وَہَرَمٍ وَنَحْوِہِمَا أَوْلِلْمَوْتِ] [4]