استطاعت باقی نہ رہے گی۔ [1]۳: اس کی صحت سفر کے قابل ہو۔ اگر ایسانہ ہو، تو زادِ راہ اور سواری (یا سواری کا کرایہ) موجود ہونے کے باوجود اس پر حج فرض نہ ہو گا۔[2]۴: زیر کفالت اہل و عیال کے ضروری اخراجات کے لیے واپسی حج تک کے لیے مال موجود ہو ، کیونکہ زیرِ کفالت لوگوں پر خرچ کرنے میں تاخیر روا نہیں اور عذر کی بنا پر حج کی ادائیگی میں تاخیر کی اجازت ہے۔[3]اگر کسی شخص کو مذکورہ بالا باتیں میسر نہ ہوں، تو اس پر حج کا ادا کرنا فرض ہی نہ ہو گا۔ اللہ تعالیٰ کا بیان کردہ قانون ہے: {لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَہَا}[4][اللہ تعالیٰ کسی جان پر اس کی استطاعت سے زیادہ ذمہ داری نہیں ڈالتے۔]تنبیہ:اہل علم کے صحیح قول کے مطابق خاتون پر فرضیت حج کے لیے مذکورہ بالا چار باتوں کے علاوہ یہ بات بھی ہے ، کہ سفر میں ہمراہ جانے کے لیے شوہر یا محرم میسر ہو، وگرنہ اس پر حج فرض نہ ہو گا۔ [5]حج کی استطاعت کے متعلق سعودی دائمی مجلس برائے علمی تحقیقات و افتاء کا فتویٰ درج ذیل ہے: