کیجئے: ’’کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس کا حکم دیا تھا؟‘‘انہوں نے بیان کیا: ’’پھر زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہنستے ہوئے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس لوٹے اور کہنے لگے:’’مَا أَرَاکَ إِلَّا صَدَقَتَ۔‘‘ [1]’’میں نے آپ کو درست بات کہتے ہوئے ہی پایا ہے۔‘‘ایک دوسری روایت میں ہے، کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا:’’سَلُوْا صَاحِبَتَکُمْ أُمَّ سُلَیْمٍ رضی اللّٰه عنہا ۔‘‘’’اپنی خاتون اُمّ سلیم رضی اللہ عنہا سے دریافت کرلیجئے۔‘‘تو انہوں نے (دریافت کرنے پر) فرمایا:’’حِضْتُ بَعْدَ مَا طُفْتُ بِالْبَیْتِ، فَأَمَرَنِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم أَنْ أَنْفِرَ۔‘‘[2]’’میں بیت (اللہ) کے طواف کے بعد[3] حائضہ ہوئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کوچ کرنے کا [4] حکم دیا۔‘‘ج: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:’’أُمِرَ النَّاسُ أَنْ یَکُوْنَ آخِرُ عَہْدِہِمْ بِالْبَیْتِ إِلَّا أَنَّہُ خُفِّفَ