امْرَأَتِيْ حَاجَّۃً۔‘‘’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا نام فلاں فلاں غزوہ میں لکھا گیا ہے اور میری بیوی حج کی غرض سے نکلی ہے۔‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اِذْہَبْ، فَاحْجُجْ مَعَ امْرَأَتِکَ۔‘‘[1]’’جاؤ اور اپنی بیوی کے ہمراہ حج کرو۔‘‘ب: امام دارقطنی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’لَا تَحُجَّنَّ اِمْرَأَۃٌ إِلَّا وَمَعَہَا ذُوْ مَحْرَمٍ ۔‘‘ [2]’’کوئی عورت بھی محرم کے بغیر ہرگز حج نہ کرے۔‘‘ج: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’لَا یَحِلُّ لِأَمْرَأَۃٍ تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ مَسِیْرَۃَ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ، لَیْسَ مَعَہَا حُرْمَۃٌ۔‘‘[3]’’اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والی کسی بھی خاتون کے لیے