ان حدیثوں کے حوالے سے دو باتیں:ا: پہلی حدیث سے معلوم ہوتا ہے، کہ قربانی کے جانور پر سوار ہونا جائز ہے۔ امام بخاری نے اس پر درج ذیل عنوان لکھا ہے:[بَابُ رَکُوْبِ الْبُدْنِ][1][قربانی کے جانور پر سوار ہونے کے بارے میں باب]ب: دوسری حدیث سے معلوم ہوتا ہے، کہ قربانی کے جانور پر سواری کی صورت میں درج ذیل باتوں کو پیشِ نظر رکھا جائے:۱: اس پر سوار ہونے کے علاوہ کوئی اور چارہ کار نہ ہو۔۲: اس پر معروف طریقے سے سواری کی جائے۔ ملا علی قاری [بِالْمَعْرُوْفِ] کی شرح میں لکھتے ہیں:’’بِوَجْہِ لَا یَلْحَقُہَا ضَرَرٌ۔‘‘’’ایسے انداز میں (سواری کرے) کہ اسے ضرر نہ پہنچے۔‘‘۳: دوسری سواری میسر آنے پر، اس پر سواری کرنا چھوڑ دے۔امام نووی نے اس حدیث پر درج ذیل عنوان قلم بند کیا ہے:[بَابُ جَوَازِ رَکُوْبِ الْبَدَنَۃِ الْمُہْدَاۃِ لِمَنِ احْتَاجَ إِلَیْہَا][2][ضرورت مند کے حج کی قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کے جواز کے متعلق باب]امام ابن خزیمہ نے دوسری حدیث پر درج ذیل عنوان لکھا ہے:[بَابُ ذِکْرِ الدَّلِیْلِ عَلٰی أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم إِنَّمَا أَبَاحَ رَکُوْبَ الْبُدْنِ عِنْدَ الْحَاجَۃِ إِلٰی رَکُوْبِہَا عِنْدَ الْإِعْوَازِ مِنْ وَجُوْدِ الظَّہْرِ