انہوں (صحابہ) نے عرض کیا:’’وَالْمُقَصِّرِیْنَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!‘‘’’اور کترانے والوں پر (بھی) یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا:’’رَحِمَ اللّٰہُ الْمُحَلِّقِیْنَ۔‘‘’’اللہ تعالیٰ مونڈنے والوں پر رحم فرمائیں۔‘‘انہوں (صحابہ) نے عرض کیا:’’وَالْمُقَصِّرِیْنَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!‘‘’’اور کترانے والوں پر (بھی) یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا:’’رَحِمَ اللّٰہُ الْمُحَلِّقِیْنَ۔‘‘’’اللہ تعالیٰ مونڈنے والوں پر رحم فرمائیں۔‘‘انہوں (صحابہ) نے عرض کیا:’’وَالْمُقَصِّرِیْنَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!‘‘’’اور کترانے والوں پر (بھی) یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’وَالْمُقَصِّرِیْنَ۔‘‘[1]’’اور کترانے والوں پر (بھی)۔‘‘ب: امام بخاری اور امام مسلم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کرتے ہیں،