ائمہ کا اس بات پر اتفاق ہے، کہ اس (یعنی طواف) میں کوئی (مخصوص) ذکر واجب نہیں۔‘‘ب: شیخ البانی قلم بند کرتے ہیں:’’وَلَیْسَ لِلطَّوَافِ ذِکْرٌ خَاصٌ، فَلَہُ أَنْ یَقْرَأَ مِنَ الْقُرْآنِ أَوِ الذِّکْرِ مَا شَائَ۔‘‘[1]’’طواف کے لیے مخصوص ذکر نہیں۔ قرآن میں سے، جو چاہے پڑھے اور ذکر میں سے، جو چاہے کرے۔‘‘سعی میں دعا کے متعلق شیخ البانی تحریر کرتے ہیں:’’وَإِنْ دَعَا فِيْ السَّعْيِ بِقَوْلِہٖ: [رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ إِنَّکَ أَنْتَ الْأَعَزُّ الْأَکْرَمُ۔] فَلَا بَأْسَ لِثُبُوْتِہِ عَنْ جَمْعٍ مِنَ السَّلَفِ۔‘‘[2]’’اگر سعی میں ان الفاظ [رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ إِنَّکَ أَنْتَ الْأَعَزُّ الْأَکْرَمُ] [3] کے ساتھ دعا کرے تو کوئی حرج نہیں، کیونکہ سلف میں سے ایک جماعت سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔‘‘[4]ج: شیخ ابن باز لکھتے ہیں:’’اور نہ اس طواف (یعنی طواف قدوم) اور اس سعی میں، نہ اس کے علاوہ