نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا:’’کَیْفَ صَنَعْتَ فِيْ اِسْتِلَامِ الْحَجَر؟‘‘’’تم نے حجر (اسود) کے چھونے کے بارے میں کیسے کیا؟‘‘میں نے عرض کیا:’’اِسْتَلَمْتُ وَتَرَکْتُ۔‘‘’’میں نے (کبھی) چھولیا اور (کبھی چھونا) ترک کیا۔‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’أَصَبْتَ۔‘‘[1]’’تم نے ٹھیک کیا۔‘‘امام ابن حبان اس پر درجِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے:[ذِکْرُ الْإِبَاحَۃِ لِلطَّائِفِ حَوْلَ الْبَیْتِ الْعَتِیْقِ اسْتِلَامَ الْحَجَرِ وَتَرْکَہُ مَعًا][2][بیت عتیق کے گرد طواف کرنے والے کے لیے ایک ہی وقت میں حجر (اسود) کو چھونے اور نہ چھونے کے جواز کا ذکر]مذکورہ بالا روایات سے حجرِ اسود کے متعلق درج ذیل سات باتیں معلوم ہوتی ہیں:ا: اس پر سجدہ کرنا اور اسے بوسہ دینا۔ب: اسے ہاتھ سے چھونا اور بوسہ دینا۔