Maktaba Wahhabi

173 - 360
روایت نقل کی ہے، ’’أَنَّہُ اِسْتَلَمَ الْحَجَرَ، ثُمَّ قَبَّلَ یَدَہُ۔‘‘ ’’بے شک انہوں نے حجر (اسود) کو (اپنے ہاتھ سے) چھوا، پھر اپنے ہاتھ کو چوما۔‘‘ اور فرمایا: ’’مَا تَرَکْتُہُ مُنْذُ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یُقَبِّلُہُ۔‘‘[1] ’’جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے (حجرِ اسود کو چھونے والے ہاتھ کو) چومتے ہوئے دیکھا ہے، میں نے اسے (حجرِ اسود کو چھونے والے اپنے ہاتھ کا بوسہ) نہیں چھوڑا۔‘‘ امام ابن حبان نے اس پر درجِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [ذِکْرُ الْإِبَاحَۃِ لِمُسْتَلِمِ الْحَجَرِ فِيْ الطَّوَافِ أَنْ یُقَبِّلَ یَدَہُ بَعْدَ اسْتِلَامِہِ إِیَّاہُ۔][2] [طواف میں حجر (اسود) کو چھونے والے کے لیے اسے چھونے کے بعد اپنے ہاتھ کو بوسہ دینے کے جواز کا ذکر] ہ: امام مسلم نے حضرت ابوطفیل رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ وہ بیان کرتے ہیں: ’’رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَطُوْفُ بِالْبَیْتِ، وَیَسْتَلِمُ الرُّکْنَ بِمِحْجَنٍ مَعَہُ، وَیُقَبِّلُ الْمِحْجَنَ۔‘‘[3]
Flag Counter