میں، (غرضیکہ) جب بھی وہ چاہے، اس گھر کے طواف اور (اس میں) نماز سے نہ روکنا۔‘‘حدیث کے متعلق دو باتیں:ا: بعض حضرات محدثین کے اس پر تحریر کردہ عنوانات درج ذیل ہیں:ا: امام ابوداؤد نے قلم بند کیا ہے:[بَابُ الطَّوَافِ بَعْدَ الْعَصْرِ][1][عصر کے بعد طواف کے متعلق باب]ب: امام ترمذی نے لکھا ہے:[بَابُ مَا جَائَ فِيْ الصَّلَاۃِ بَعْدَ الْعَصْرِ وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ فِي الطَّوَافِ لِمَنْ یَطُوْفُ][2][طواف کرنے والے کے لیے عصر کے بعد اور مغرب کے بعد نماز طواف[3]کے متعلق جو کچھ وارد ہوا ہے، اس بارے میں باب]امام نسائی کے رقم کردہ دو عنوان یہ ہیں:[4] [مکہ میں سب اوقات میں نماز (ادا کرنے) کا جواز][5] [تمام اوقات میں طواف کا جواز]