Maktaba Wahhabi

149 - 360
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’صَیْدُ الْبَرِّ لَکُمْ حَلَالٌ وَأَنْتُمْ حُرُمٌ ، مَالَمْ تَصِیْدُوْہُ أَوْ یُصَدْلَکُمْ۔‘‘ [1] ’’حالتِ احرام میں تمہارے لیے برّی شکار (کا کھانا) حلال ہے، جب کہ تم خود اس کا شکار نہ کرو یا تمہار ے لیے (اس کا) شکار نہ کیا جائے۔‘‘ دونوں حدیثوں کے حوالے سے پانچ باتیں: ۱: امام نووی نے حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کی شرح میں لکھا ہے: ’’صَرِیْحٌ فِيْ أَنَّ الْحَلَالَ إِذَا صَادَ صَیْدًا ، وَلَمْ یَکُنْ مِنَ الْمُحْرِمِ إِعَانَۃٌ وَلَا إِشَارَۃٌ وَلَا دَلَالَۃٌ عَلَیْہِ ، لِلْمُحْرِمِ أَکْلُہُ۔‘‘ [2] ’’یہ (اس بارے میں) صریح ہے ، کہ جب حلال شخص شکار کرے اور محرم کی جانب سے اعانت ، اشارہ یا راہ نمائی نہ ہو، تو محرم کے لیے اس کا کھانا جائز ہے۔‘‘ ب: حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث پر امام ابن حبان کے تحریر کردہ عنوانات میں سے دو درج ذیل ہیں: ۱:[ذِکْرُ الْبِیَانِ بِأَنَّ الْمُحْرِمَ لَہُ أَکْلُ مَا أُہْدِيَ لَہُ مِنَ الصَّیْدِ، مَالَمْ یَکُنْ بِأَمْرِہِ أَوْ بِإِشَارَتِہِ] [3]
Flag Counter