میں (مزید) قریب ہوا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’أَ یُؤْذِیْکَ ہُوَامُّکَ؟‘‘’’کیا تمہیں تمہاری جوئیں اذیت دے رہی ہیں؟‘‘ابن عون [1]نے بیان کیا: ’’ میرا خیال ہے ، کہ انہوں نے عرض کیا: ’’ جی ہاں۔‘‘انہوں نے بیان کیا:’’ فَأَمَرَنِيْ بِفِدْیَۃٍ مِنْ صِیَامٍ أوْ صَدَقَۃٍ أَوْ نُسُکٍ ، مَا تَیَسَّرَ۔‘‘ [2]’’پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے روزوں، صدقے یا قربانی میں سے جو میسر ہو، اس کا فدیہ دینے کا حکم دیا‘‘صحیح البخاري میں ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اِحْلِقْ رَأْسَکَ ، وَصُمْ ثَلَاثَۃَ أَ یَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّۃَ مَسَاکِیْنَ أَوِانْسُکْ بِشَاۃٍ۔‘‘ [3]’’اپنا سر منڈاؤ اور تین روزے رکھو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ یا ایک بکری ذبح کرو۔‘‘سنن أبی داؤد میں ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ إِنْ شِئْتَ فَانْسُکْ نَسِیْکَۃً ، وَإِنْ شِئْتَ فَصُمْ ثَلَاثَۃَ أَٰیَّامٍ ،