رَأْسِہِ۔‘‘ [1]’’بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کی حالت میں مکہ کے راستے میں اپنے سر کے درمیان میں پچھنا لگوایا۔‘‘صحیح بخاری میں ہے: ’’ وَہُوَ مُحْرِمٌ بِلَحْيِ جَمَلٍ۔‘‘ [2]’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ( اس وقت) حالتِ احرام میں لحی جمل [3] (کے مقام پر) تھے۔‘‘امام حازمی اور بعض دیگر محدّثین کی رائے میں یہ واقعہ یقینی طور پر حجۃ الوداع کے دوران ہوا۔[4]امام بخاری نے دونوں حدیثوں پر درجِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے:[بَابُ الْحِجَامَۃِ لِلْمُحْرِمِ][5][محرم کے پچھنا لگوانے کے متعلق باب]امام نووی نے صحیح مسلم کی دونوں حدیثوں پر درج ذیل عنوان لکھا ہے:[بَابُ جَوَازِ الْحِجَامَۃِ لِلْمُحْرِمِ][6]