پر صلح کی : ’’ مکہ میں ہتھیار نیام میں ڈال کر ہی داخل ہوں گے۔‘‘اس حدیث کے حوالے سے تین باتیں:۱: امام بخاری نے اس پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے:[بَابُ لُبْسِ السِّلَاحِ لِلْمُحْرِمِ][1][محرم کے ہتھیار بند ہونے کے متعلق باب]ب:علامہ ابن قدامہ تحریر کرتے ہیں:’’ إِنَّ الْمُحْرِمَ إِذَا اِحْتَاجَ إِلیٰ تَقَلُّدِ السَّیْفِ فَلَہُ ذٰلِکَ۔ وَأَبَاحَ عَطَائٌ وَالشَّافِعِيُّ وَابْنُ الْمُنْذِرِ تَقَلُّدَہُ۔‘‘ [2]’’محرم کو جب تلوار گلے میں لٹکانے کی ضرورت ہو، تو وہ ایسے کر سکتا ہے۔ مالک نے بھی ایسے ہی کہا ہے۔ عطاء ، شافعی اور ابن منذر نے (تلوار) گلے میں لٹکانے کو جائز قرار دیا ہے۔‘‘ج: صحیح مسلم میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت ہے ، کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’تم میں سے کسی ایک کے لیے مکہ میں ہتھیار اُٹھانا جائز نہیں۔‘‘ [3]امام نووی لکھتے ہیں: ’’یہ ممانعت حاجت نہ ہونے کی صورت میں ہے۔ اگر (حاجت) ہو ، تو (ہتھیار اُٹھانا)جائز ہے۔ یہ ہمارا اور جمہور کا مذہب ہے۔‘‘[4]