Maktaba Wahhabi

64 - 114
اسی طرح عبداللہ بن محمد بن عجلان کے بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ نے التاریخ الکبیر میں اس پر کوئی جرح و تعدیل نہیں کی۔ [1]لیکن کتاب الضعفاءمیںلایتابع علیهکہا۔[2] اسی طرح عبداللہ بن معاویہ بن عاصم کے بارے میں التاریخ الکبیر میں سکوت کیا۔[3]لیکن التاریخ الصغیرجو اب التاریخ الاوسط کے نام سے بھی چھپی۔ اس میں منکر الحدیث قرار دیا۔ [4] اسی طرح عبداللہ بن یعلی النہدی کے بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ نےالتاریخ الکبیر میں سکوت اختیار کیا[5]اور ضعفاء[6]میں کہا کہ ’’فیہ نظر‘‘ جوکہ امام بخاری کی سخت جرح ہے ۔[7] بہرحال دونوں اعتبار سے جب ہم قاعدے کا جائزہ لیتے ہیں امام بخاری اور ابن ابی حاتم رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter