[نماز کے قیام اور زکوٰۃ کی ادائیگی کی دلیل]: [1] نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کی دلیل اور اس ضمن میں توحید کی وضاحت اس فرمان الٰہی سے ہوتی ہے: ﴿وَمَا أُمِرُوْٓا اِلَّا لِیَعْبُدُ وا اللّٰہَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ حُنَفَآئَ وَیُقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَیُؤْتُوا الزَّکَوٰۃَ وَذَلِکَ دِیْنُ القَیِّمَۃِ ﴾ (البینۃ:5 ) ’’اور انہیں حکم دیا گیا تھا کہ خالص اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کریں یکسو ہوکر اورنماز قائم کریں اور زکوٰۃ [2]اداکریں یہی[3] سیدھا محکم دین [4]ہے ۔‘‘ |