تیسرا بنیادی اصول[1] محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کانام ونسب: محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن عبداﷲبن عبدالمطلب بن ہاشم ہے اور ہاشم کا تعلق قریش سے تھا ۔ قریش عرب کا ایک مشہور ترین قبیلہ ہے اور عرب حضرت اسماعیل بن ابراہیم کی اولاد ہیں ۔ (ان پر بھی اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام ہوں ۔) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تریسٹھ سال عمر پائی تھی ۔چالیس سال نبوت سے قبل اور تئیس سالہ نبوت کی زندگی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورۂ عَلَق(کی پہلی وحی [إقْرَائَ])کے نزول سے نبی بنے اور سورۂ مدثر کی دوسری وحی سے منصب رسالت پر فائز کیے گئے۔ آپ کا شہر مکہ ہے اور آپ نے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی۔ |