رہے ہو اور اگر تم اس کو نہیں دیکھ رہے تو (کم از کم اتنا یقین رکھو) کہ وہ تم کو دیکھ رہا ہے۔‘‘ اس نے پھر عرض کیا: قیامت کب آئے گی؟ ارشاد فرمایا: ’’ جس سے سوال کیا گیا ہے وہ سوال کرنے والے سے اس بات کا زیادہ جاننے والا نہیں ہے۔ اس نے پھر کہا: اچھا مجھے اس کی نشانیاں ہی بتادیجیے؟ آپ نے فرمایا: ’’ جب لونڈی اپنی مالکہ کو جنے گیاورجب ننگے بدن اور ننگے پاؤں رہنے والےبکریاں چرانے والے اونچی اونچی عمارتیں بنا کر فخر کریں گے [ تو یہ قیامت کی علامات میں سے ہے]۔ پھر وہ شخص پشت پھیر کر چلا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اس کو واپس لاؤ۔‘‘ لوگوں نے اس کو تلاش کیا مگر وہ نہ ملا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ جبرائیل امین تشریف لائے تھے تاکہ لوگوں کو ان کا دین سکھائیں ۔‘‘[1] **** |