Maktaba Wahhabi

147 - 159
نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو دنیا سے رخصت فرماگئے مگر آپ کا دین باقی ہے۔ اور یہ ایسا دین ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھلائی کی ہر چیز امت کو بتادی اور ہر شر سے آگاہ کردیا ۔بھلائی وخیرجس کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نشان دہی فرمائی وہ توحید اور وہ تمام چیزیں ہیں جن کو اﷲتعالیٰ نے پسند فرمایا ہے۔ اور برائی وشر جس سے آپ نے آگاہ فرمایا وہ شرک ہے اور وہ تمام چیزیں جو اﷲتعالیٰ کو ناپسند ہیں اور جن سے اس نے منع فرمایا ہے۔ اﷲتعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام انسانوں کی طرف مبعوث فرمایا۔[1] اور آپ کی اطاعت کو تمام جنات اور انسانوں پر فرض قرار دیاہے ۔اﷲتعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿قُلْ یَـٰٓـأَ یُّہَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ اِلَیْکُمْ جَمِیْعًا ﴾(الأعراف:158) ’’فرمادیں !اے لوگو!بلاشبہ تم میں سب کی طرف اﷲکا بھیجا ہوا رسول ہوں ۔‘‘[2] اوراللہ تعالیٰ نے دین کو مکمل کردیا ۔اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: [3]
Flag Counter