[صفات باری تعالیٰ کا اثبات] ۹:اور ہر اس صفت کو ماننا جو قرآ ن و حدیث میں بیان کی گئی ہے جیسا اس آیت میں ہے : ﴿وَقَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللَّهِ مَغْلُولَةٌ غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ ﴾[المائدہ:۶۴]’’ یہود نے کہا: اللہ کا ہاتھ بند ہے بلکہ ان ہی کے ہاتھ بند ہیں ‘‘ اور فرمایا :﴿ وَالسَّمَاوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ ﴾ [الزمر :۶۷]اور اس کے دائیں ہاتھ میں آسمان لپیٹے ہوں گے۔‘‘ اس طرح تمام وہ صفات قرآن و حدیث میں بیان کی گئی ہیں نہ ان میں اضافہ کیا جائے نہ ان کی تفسیر و تشریح کی جائے ،جہاں قرآن وسنت روکے وہاں رک جائیں ۔ ۱۰: اور اس بات کا اقرار کرے کہ﴿الرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى ﴾’’رحمن عرش پر بلند ہوا ۔‘‘[1](طہ:۵)(۱)اور جو اس کے |