Maktaba Wahhabi

57 - 69
ایسے آدمی کا مال غنیمت میں سے کوئی حق نہیں ہے اس قول کی خبر بہت سے لوگوں نے دی ہے کہ امام مالک بن انس رحمہ اللہ نے کہا ہے اللہ تعالیٰ نے مال فئے کی تقسیم اس طرح فرمائی: ان فقراء مہاجرین کے لیے جو اپنے گھروں سے نکالے گئے ہیں۔ پھر فرمایا اور ان لوگوں کے لیے ہے جوان کے بعد آئیں گے وہ کہیں گے : اے ہمارے رب! ہمیں بخش اور ہمارے ان بھائیوں کو جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے ہیں اور ایمان داروں کی طرف سےہمارے دلوں میں کینہ اور دشمنی نہ ڈال۔ اے ہمارے رب! بےشک تو شفقت و مہربانی کرنے والا ہے ۔ [الحشر:۸۔ ۱۰] پس جو صحابہ کے لیے یہ دعا نہیں کرتا تو وہ ان لوگوں میں شمار نہیں ہے جن کےلیے مال فئے میں حصہ مقرر کیا گیا ہے ۔ [1]
Flag Counter