Maktaba Wahhabi

اصول السنہ

مؤلف: ابوبکر عبد اللہ بن زبیر الحمیدی

ناشر: سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ

سال شائع: 2016ء

مترجم: محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی

میں سے کسی بھی شیء کا انکار کر بیٹھے ،اس کے تمام اعمال اکارت جائیں گے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان :((ان فی الجسد لمضغۃ اذا صلحت،صلح الجسد کلہ واذا فسدت فسد الجسد کلہ ،ألا وھی القلب))(صحیح الجامع الصغیر:۳۱۹۳)میں بھی اسی اہم نکتہ کی طرف اشارہ ہے ،کیونکہ دل ہی درحقیقت عقیدہ کا محل ہے ،جس کی اصلاح پورے جسم کی اصلاح ،اور جس کافساد پورے جسم کا فساد قرار دیا گیا ہے۔ لہذ اہر مکلف کی اولین ذمہ داری ،فہم عقیدہ ہے ،آج پر فتن دور کہ جو شرک وبدعت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہونے کی وجہ سے انتہائی تاریک دور بن چکا ہے ،میں اہتمام عقیدہ کی توفیق و تیسیر ،ایک کرامت سے کم نہیں ،اللہ تعالیٰ کی تو فیق سے فہمِ عقیدہ کا اہتمام آج صرف اہل الحدیث (اہل السنۃ)کا تمیز بن چکا ہے ،جس کی دلیل ہمارے مدارس کا نصاب ِ تعلیم ،اور دوسری دلیل دنیا کے اطراف و اکناف میں ہم اہل الحدیث کے زیر ِ اشراف ،شایع ہونے والی وہ کتب ہیں جو ایک خلقِ کثیر کے نفع کا باعث بن چکی ہیں ،جس کا تسلسل آپ کے سامنے موجود یہ مختصر ،مگر انتہائی نافع رسالہ ہے ،جو ’’أصول السنۃ‘‘کے نام سے موسوم ہے ،اور اپنے وقت کے عظیم محدث حافظ ابوبکر عبداللہ بن زبیر الحمیدی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ امام حمیدی کا شمار ،قرن ثانی وثالث کے عظیم ائمہ حدیث میں ہوتا ہے۔،امام احمد بن حنبل اور امام بخاری رحمہما اللہ جیسے اساطینِ فن نے ان کی امامت کا اعتراف کیا ہے ،رسالہ گو چند اصولِ اہل السنۃ پر مشتمل ہے،مگر یہ انتہائی گراں قدر علمی سرمایا کی حیثیت رکھتا ہے،ان چند اصولوں کی معرفت ،موجبِ سعادت
x
صفحہعنوان
9تقدیم محدث العصر وصی اللہ بن محمد عباس حفظہ اللہ
11تصدیر محدث العصر عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
14مقدمہ
19اداریہ
21امام حمیدی کے حالات
21نام:
21شیوخ کرام:
21تلامذہ:
22وفات:
22مقام و مرتبہ:
23امام حمیدی امام الجرح والتعدیل تھے :
24امام حمیدی کے وراق:
24تنبیہ :
25تصانیف:
25۱:مسندحمیدی:
26مسند حمیدی میں منہج:
27۲:علوم حدیث پر بحث
27۳:امام سفیان بن عیینہ کی علوم حدیث اور فقہ کے متعلق آراء نقل کرنا :
28۲:اصول السنۃ :
28رسالہ اصول السنۃ کی امام حمیدی کی طرف نسبت :
29رسالے کا نام:
29رسالے کی اہمیت :
30اصول السنۃ کاقلمی نسخہ :
32اصول السنۃ
33بشر بن موسی کا تعارف:
34[تقدیر پرایمان ]
41[ایمان قول و عمل کا نام ہے ]
44[ایمان میں کمی اور زیادتی]
47[عمل سنت کے مطابق ہونا چاہیے ]
50[فضیلت صحابہ رضی اللہ عنھم ۔ صحابہ کو برا بھلا کہنا کبیرہ گناہ ہے]
59[قرآن اللہ کا کلام ہے]
65[امام سفیان بن عیینہ کاقول ایمان کے متعلق]
66[مومن قیامت کو اپنے رب کا دیدار کریں گے]
68[صفات باری تعالیٰ کا اثبات]
73[اہل السنہ اور خوارج کے درمیان فرق]
76[ارکان اسلام کے تارک پر حجت کب قائم ہو گی؟]
Flag Counter