Maktaba Wahhabi

408 - 444
اوصاف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ﴿الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ﴾ (آل عمران:۱۳۴) ’’جو فراغت اور تنگی (دونوں حالتوں) میں خرچ کیے جاتے ہیں اور غصہ پی جاتے ہیں۔ (کسی کو تکلیف نہیں دیتے باوجود قدرت کے) اور لوگوں سے درگزر کرتے ہیں (ان کا قصور معاف کر دیتے ہیں) اور اللہ نیکی کے اعلیٰ درجہ کو پہنچے ہوئے لوگوں کو پسند کرتا ہے۔ ‘‘ ۱۳…یہ حضرات ابلیس سے جنگ کرنے میں غفلت سے کام نہیں لیا کرتے۔ بلکہ اس کی سازشوں اور اس کی گھاتوں کو جاننے میں وہ جدو جہد سے کام لیا کرتے ہیں۔ وہ نماز ، وضو اور دیگر عبادات میں وسوسوں کا شکار نہیں ہوتے، اس لیے کہ یہ سب کچھ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔ ۱۴…ان سلفی جماعت حقہ کے اہل ایمان و اسلام کا ایک اور وصف… ہر اُس چیز (مال ، کھانا ، خوراک ، پھل وغیرہ اور دیگر اشیاء) کے ذریعے دن رات، چھپا کر بھی اور ظاہری طور پر بھی کثرت سے صدقہ کرنا کہ جو ان کی ضرورت سے زائد ہو۔ اور ان کا اپنے ساتھیوں کے ذاتی و معاشی حالات کے بارے میں بہت زیادہ پو چھتے پوچھاتے رہنا تاکہ کھانے ، خوراک ، کپڑے اور روپیہ پیسہ میں سے جس کے وہ محتاج ہوں وہ ان کو مہیا کردیں۔ اور جب ان کو مال مل جائے تو اُس میں اسراف نہ کرنا … بھی ہوا کرتا ہے۔ ۱۵…بخل ، کنجوسی کی مذمت کرنا ، کثرت سے سخاوت کرنا ، مال کا (حلال کاموں اور حلال چیزوں پر) خرچ کرنا اور اپنے بھائیوں کا حالت سفر و اقامت میں مدد کرنا بھی ان کا وصف ہوتا ہے۔ اس لیے کہ بلاشبہ اس سے دین اللہ کی نصرت میں کہ جو اُن
Flag Counter