Maktaba Wahhabi

389 - 444
الدِّیْنِ وَقَالَ:(اِحْذَرِ الْبِدَعَ کُلَّھا، وَلَا تُشاوِرْ أَحَداً مِنْ أَھلِ البِدَعِ فِیْ دِیْنِکَ)) ’’کوئی ضروری نہیں ہے کہ بدعتیوں اور خواہشات کے پجاریوں سے مسلمانوں کے اجتماعی اُمور میں مدد لی جائے۔ اس لیے کہ بلاشبہ اس میں اللہ کے دین کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ ‘‘ اور آپ رحمہ اللہ نے یہ بھی فرمایا کہ :تمام کی تمام بدعتوں سے بچ کر رہو۔ اور اپنے دین کے بارے میں کسی بھی بدعتی سے مشورہ نہ کر۔ ‘‘[1] ف…امام عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ((اِنَّہ لَیْسَ فِی أَصْحابِ الأَھْوائِ شَرٌ مِنْ أَصْحابِ جَھم!یُرِیدُون عَلیٰ أَنْ یَقُولُوا:لَیْسَ فِی السَّمائِ شَییئٌ :أَرَیٰ وَاللّٰہِ أَلَّا یُنَاکَحُوا ، وَلَا یُوَارَثُوا)) ’’نفسانی خواہشات کے پجاریوں میں سے جہمیہ سے بڑھ کر کوئی زیادہ شر والا نہیں۔ وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ :آسمان میں کچھ بھی نہیں ہے۔ ‘‘اللہ کی قسم ! میری رائے یہ ہے کہ :ان سے نکاح تک نہ کیا جائے اور نہ ہی ان کو وراثت میں شریک کیا جائے۔ ‘‘[2] ص…اور امام ابو قلابہ البصری رحمہ اللہ کہتے ہیں : ((لَا تُجَالِسُوا أَھْلَ الْأَھْوَائِ فَاِنَّکم اِنْ لَمْ تَدْخُلُوا فِیْمَا دَخَلُوا فِیہ لبَّسُوا عَلَیْکُمْ مَا تَعْرِفُون)) ’’اپنے نفسوں کے پجاریوں کے ساتھ مت اُٹھو بیٹھو۔ اس لیے کہ اگر تم
Flag Counter