Maktaba Wahhabi

357 - 444
((خِیَارُ أَئِمَّتِکُمُ الَّذِینَ تُحِبُّونَھُمْ وَیُحِبوُّنَکُمْ، وَیُصَلُّونَ عَلیْکُمْ وَتُصَلُّونَ عَلَیْھِمْ وَشِرَارُ أَئِمَّتِکُمُ الّذِیْنَ تُبْغِضُونَھُمْ وَیُبْغِضُوکُم وَتَلَعنُونَھُمْ وَیَلْعنُونَکُمْ)) قیل :یا رَسُولَ اللّٰہِ اَفَلَا نُنابِذُھُم بِالسَّیفِ؟ فَقَالَ :لَا، مَا أَقَامُوا فِیکُمُ الصَّلاۃَ، وَاِذَا رَأَیْتُمْ مِنْ وُلاتِکُمْ شَیْئًا تَکْرھُونَہ فَاکْرَہُوْا عَمَلَہُ، وَلَا تَنْزَعُوْا یَدًا مِنْ طَاَعَتِہِ۔وَقَالَ:((اِنَّہُ یُسْتَعْمَلُ عَلَیْکُمْ أُمَرائُ فَتَعْرِفُونَ وَتَنْکِرُونَ، فَمَنْ کَرِہِ فَقَدْ بَرِیَٔ، وَمَنْ أَنْکَرَ فَقَدْ سَلِمَ، وَلَکِنْ مَنْ رَضِیَ وَتَابَِعَ۔ قَالُوا:یَا رَسُولَ اللّٰہِ ! ألا نُقاتِلُھم ؟ قالَ:لَا، مَاصَلَّوْا)) ’’تمہارے امراء وحکام اور آئمہ میں سے بہتر وہ لوگ ہوتے ہیں کہ جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں۔ وہ تمہارے لیے دعا کریں۔ (یاوہ تمہارے جنازے پڑھیں) اور تم ان کے لیے دعا کرو۔ (یا تم ان کے جنازے پڑھو۔) اور تمہارے امراء وحکام اور تمہارے آئمہ میں سے برے وہ لوگ ہوتے ہیں کہ تم ان سے بغض وحسد اور نفرت رکھو اور وہ تم سے بغض و حسد اور نفرت رکھیں۔ تم ان پر لعنت بھیجو اور وہ تم پر لعنت بھیجیں۔‘‘ پوچھا گیا :اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !کیا ہم ان کے خلاف ہتھیاروں سے لڑنے کا اعلان نہ کردیں ؟ فرمایا:نہیں۔ جب تک وہ تمہارے اندر نماز کو قائم کیے رکھیں اورجب تم اپنے اولیاء الامور میں کوئی ایسی چیز دیکھو کہ جس کو تم ناپسند کرتے ہو تو اس وقت تم اس کے عمل سے نفرت کرو مگر اس کی اطاعت سے اپنا ہاتھ نہ کھینچو۔ ‘‘
Flag Counter