Maktaba Wahhabi

356 - 444
صحیح ہو تو اُن کو نصیحت کرتے رہنا چاہیے۔[1] یہ اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے اہل ایمان و اسلام اپنے اولیاء الامور پر کہ جب وہ کفر والے سے کسی دینی مخالفت کا ارتکاب کر بیٹھیں تو ان پر ہتھیاروں کے ذریعے خروج کو حرام قرار دیتے ہیں۔ بلکہ نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کے علاوہ ان کی اطاعت کے ذریعے اس معاملے میں اس وقت تک صبر کیا جائے جب تک ان سے کفر بوّاح (ظاہر و باہر کفر) صادر نہ ہو جائے۔ اور یہ کہ کسی فتنہ والے دور میں (کہ جب قوم پر اللہ کی طرف سے کوئی آزمائش آجائے) ان سے مقابلہ نہ کیا جائے۔ اور اُمت اسلامیہ کی وحدت کے بعد ملت اسلامیہ کے معاملہ میں جو تفرقہ و تفریق کا ارادہ رکھے اُس سے قتال (از طرف حکومت اسلامیہ) کے بھی ہم قائل ہیں۔ سیدنا عوف بن مالک الاشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter