Maktaba Wahhabi

345 - 444
یہ اہل السنۃ والجماعہ سلفی لوگ اس بات کاخوب علم رکھتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین سے پیش قدمی کرنا ، اللہ عزوجل پر بغیر علم کے کسی بات کو ٹھونسنے کے مترادف ہے کہ جو شیطان کی طرف سے نری ملمع سازی ہوتی ہے۔[1] اور عقل صریح ان اہل السنۃ والجماعۃ کے ہاں نقل صحیح (قرآن و حدیث اور سنت) کے موافق و مطابق ہوا کرتی ہے۔ اور اشکال کے وقت یہ حضرات نقل (قرآن و حدیث) کو مقدم رکھتے ہیں نہ کہ اشکال کو۔ اس لیے کہ نقل (قرآن و سنت سے ماخوذ نص صریح) اس چیز کو پیش نہیں کرتی کہ جس کا قبول کرنا عقل کے لیے محال و ناممکن ہو۔ بلکہ بلاشبہ قرآن و سنت کی نص (نقل) اس چیز کو پیش کرتی ہے کہ جس میں عقلیں (نص صریح کو سمجھ لینے کے بعد) حیران و ششدرہ رہ جائیں۔ (کہ ہیں ! اتنی بڑی حقیقت ؟) اور یہ کہ عقل اس نقل کی ہر اس بات میں علم و معرفت اور حقیقت کی بنیاد پر تصدیق کرتی ہے کہ جس کی خبر اس نے دی ہو ، نہ کہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔ اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے یہ اہل ایمان واسلام عقل کی شان اور اس کے مرتبہ کو کم نہیں کرتے۔ ان کے ہاں عقل …مسلمانوں پر عائد ذمہ داریوں کی علت ہے۔ (یعنی ان پر اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طر ف سے عائد احکام اور اوامر و نواھی
Flag Counter