Maktaba Wahhabi

311 - 444
خالص اللہ کے لیے محبت کرے۔ تیسرا یہ کہ :وہ دوبارہ کفر کی طرف پلٹ جانا اسی طرح ناپسند کرے جس طرح وہ اس بات کو انتہائی ناپسند کرتا ہے کہ اُسے جہنم میں پھینک دیا جائے، اس کے بعد کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اس سے چھڑا دیا ہو۔ ‘‘[1] د… اس عقیدے کی تحقیق (یعنی اس کے محقق ہونے) کے ساتھ ایمان مکمل ہوتا ہے۔ جیساکہ سیّدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ((مَنْ أَحَبَّ لِلّٰہ ، وَأَبْغَضَ لِلّٰہ وَأَعْطَیٰ لِلّٰہ ، وَمَنعَ لِلّٰهِ، فَقَدِ اسْتَکْمَلَ الْاِیْمَانَ)) ’’جو شخص کسی آدمی سے اللہ کے لیے محبت کرے ، اللہ کے لیے کسی سے بغض و عداوت رکھے ، اللہ ہی کی خاطر کسی سے کچھ روک لے تو بالتحقیق اس کا ایمان مکمل ہو گیا۔ ‘‘[2] ھ…عقیدہ توحید کا یہ اصل اس لیے بھی اہم ہے کہ :جس کسی نے اللہ کے سوا کسی اور سے اور اُس کے دین سے محبت کی اور اس نے اللہ رب العزت کی ذات اقدس (اُس کی صفات عالیہ و اسمائے حسنیٰ)، اُس کے دین اور اس کے اہل (اللہ کے صالح، مخلص بندوں) سے نفرت کی (یا ان سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا) تو وہ اللہ عزوجل کا انکار کرنے والا (کافر) ہو گیا۔ چنانچہ اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿قُلْ أَغَيْرَ اللّٰهِ أَتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ ۖ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ﴾ (الانعام:۱۴)
Flag Counter