Maktaba Wahhabi

310 - 444
ب…اسلام میں موالاۃ و معاداۃ کا عقیدہ ایمان کے کڑوں میں سے ایک نہایت مضبوط کڑا ہے۔ جیسا کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَوْثقُ عُرَی الْاِیْمَانِ:المَوالَاۃُ فِی اللّٰہِ وَالمُعادَاۃُ فِی اللّٰہِ، وَالْحُبُّ فِی اللّٰہِ، وَالْبُغْضُ فِی اللّٰہِ)) ’’ایمان کے کڑوں میں سے مضبوط ترین کڑا…اللہ ہی کے لیے باہم محبت کرنا اور اللہ ہی کے لیے دوسروں سے دشمنی کرنا ہے۔ اللہ ہی کی خاطر محبت اور اللہ رب العالمین کے لیے ہی بغض وعداوت ہے۔ ‘‘[1] ج…عقیدۂ توحید و ایمان باللہ کا یہ اصل …اللہ کے لیے ہی محبت و دوستی اور اللہ کے لیے ہی بغض و عداوت … ایک ایسا ذریعہ ہے تاکہ اس کے ذریعے مومن آدمی کا دل ایمان کی حلاوت اور یقین کی لذت کو چکھ سکے۔ چنانچہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((ثَلاثٌ مَنْ کُنَّ فیہِ وَجَدَ حَلاوۃَ الْاِیْمَانِ:مَنْ کَانَ اللّٰہُ وَرَسُوْلہُ أَحَبَّ اِلیہ مِمَّا سِوَاھُمَا، وَمَنْ أَحَبَّ عَبْدًا لَا یُحِبُّہُ اِلاَّ لِلّٰہِ، وَمَنْ یَکْرَہُ أَنْ یَعُودَ فِی الْکُفر بَعْدَ اِذْ أَنْقَذَہُ اللّٰہُ، کَمَا یَکْرَہُ أَنْ یُلْقَی فِی النَّارِ)) ’’جس آدمی میں تین اوصاف پائے جائیں گے وہ ایمان کی حلاوت کو پالے گا۔ ایک یہ کہ اللہ عزوجل کی ذات اقدس اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اُسے باقی سب سے زیادہ ہو۔ دوسرے یہ کہ کسی بندے سے
Flag Counter