Maktaba Wahhabi

252 - 444
بَلَىٰ وَهُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ ﴿٨١﴾ إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَن يَقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ﴾ (یس:۸۱ تا ۸۲) ’’کیا جس اللہ خالق کائنات نے (اتنے بڑے بڑے) آسمان پیدا کر دیے اور زمین۔ اس میں اتنی قدرت نہیں کہ ان جیسے (آدمی دوبارہ) پیدا کرے دے؟ کیوں نہیں۔ (اس میں قدرت ہے) وہ بڑا پیدا کرنے والا بڑے علم والا ہے۔ اس کی تو یہ شان ہے کہ جب کوئی چیز (بنانا) چاہتا ہے تو اس سے فرما دیتا ہے ہو جا۔ اور وہ ہو جاتی ہے۔‘‘ …اور بلاشک و شبہ وہ سب کا سب کہ جو خیر اور شر ، کفر اور ایمان ،اطاعت اور نافرمانی کے ضمن میں جاری ہے۔ (کہ ان سب متضادات کا باقاعدہ وجود و ظہور ہے۔) ان میں سے ایک ایک کو اللہ رب العالمین نے اختیار فرمایا، ہر ایک کو مقدر کیا اور ہر ایک کو پیدا فرمایا ہے۔ جیسے کہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں : ’’اگر تیرا مالک چاہتا تو زمین میں جتنے لوگ ہیں (آدمی، جن اور شیطان) سب ایمان لے آتے۔ کیا تو لوگوں کو زبردستی مومن بنائے گا؟ جبکہ کوئی شخص اللہ کے حکم کے بغیر ایمان نہیں لا سکتا۔ اور اللہ انہی لوگوں پر (شرک اور کفر کی) گندگی ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے۔ ‘‘ (یونس:۹۹، ۱۰۰۔ دونوں آیات کا متن پیچھے گزر چکا ہے۔) دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿إِن تُصِبْكَ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ ۖ وَإِن تُصِبْكَ مُصِيبَةٌ يَقُولُوا قَدْ أَخَذْنَا أَمْرَنَا مِن قَبْلُ وَيَتَوَلَّوا وَّهُمْ فَرِحُونَ ﴿٥٠﴾ قُل لَّن يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَنَا هُوَ مَوْلَانَا ۚ وَعَلَى اللّٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ﴾ (التوبہ:۵۰۔۵۱)
Flag Counter