Maktaba Wahhabi

231 - 444
اس میں سے وہ کبھی بھی باہر نہیں نکل سکیں گے۔ (وَالْعِیَاذُ باِللّٰہِ) اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث سلفی جماعت حقہ کے اہل ایمان و اسلام اس بات پر بھی ایمان رکھتے ہیں کہ :قیامت کی پریشان کن اور مضطرب مدت والے لمبے دن میں ہمارے پیارے نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا ، اس کی خوشبو کستوری سے زیادہ معطر ، اس کے برتنوں کی تعداد آسمان کے ستاروں جتنی ، اس حوض کی لمبائی بھی ایک ماہ کی مسافت جتنی اور اس کی چوڑائی بھی اتنی ہی ہوگی۔ اس حوض سے جو ایک بار پی لے گا اُسے کبھی پیاس نہ لگے گی اور یہ کہ اس حوض کا پانی ہر بدعتی (ہر مشرک اور ہر کافر) پر حرام ہوگا۔ یہ لوگ اس حوض سے قیامت کی تلخ گھڑیوں میں ایک قطرہ بھی نوش نہ کر سکیں گے۔ ساداتنا عبداللہ بن عمرو بن العاص ، سہل بن سعد الساعدی اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((حَوْضِیْ مَسِیَرۃُ شَہْرٍ، مَاؤُہُ أَبْیَضُ مِنَ اللَّبَنِ ، وَرِیْحُہُ اَطْیَبُ مِنَ الْمِسْکِ، وَکِیْزَانُہُ کَنَجُوْمِ السَّمَائِ ، مَنْ شَرِبَ مِنْھَا فَلَا یَظْمَأُ اَبَدًا))۔ وَقَالَ:((اِنِّیْ فَرَطُکُمْ عَلَی الْحَوْضِ، مَنْ مَرَّ عَلَیَّ شَرِبَ وَمَنْ شَرِبَ لَمْ یَظْمَاْ اَبَدًا۔ لَیَرِدَنَّ عَلَیَّ اَقْوَامٌ اَعْرِفُھُمْ وَیْعَرِِفُوْنَنِیْ، ثُمَّ یُحَالُ بَیْنِیْ وَبَیْنَھُمْ)) وَفِیْ رَاوَیَۃٍ:((فَأَقُوْلُ :اِنَّھُمْ مِنِّیْ، فَیُقَالُ :اِنَّکَ لَا تَدْرِیْ مَا اَحْدَثُوْا بَعْدَکَ، فَاَقُوْلُ:سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ غَیَّرَ بَعْدِیْ)) ’’میرا حوض ایک مہینہ کی مسافت کے برابر ہوگا۔اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور مشک سے زیادہ خوشبودار۔ اس پر آسمان کے ستاروں جتنے کوزے (آبخورے) رکھے ہوئے ہیں ، جو کوئی اس حوض کا پانی پیے گا وہ کبھی پیاسانہ ہوگا۔ ‘‘ اور دوسری روایت میں ہے کہ فرمایا:’’ میں حوض کوثر
Flag Counter