Maktaba Wahhabi

230 - 444
اور متقی لوگوں کا گھر ہے جبکہ جہنم کافروں کا ٹھکانہ ہے۔ اور یہ کافر تمام اقسام ، زمین کے تمام خطوں ، زمانوں اور ہر قوم کے مشرکین ، یہود و نصاریٰ ، منافقین ، ملحدین ، بتوں ، مورتیوں کے پجاری اور کبائر گناہوں کے ساتھ جرم کرنے والے افرادہیں۔ اللہ عزوجل نے جنت اور جہنم کو دیگر بہت ساری مخلوقات سے الگ پیدا اور تیارکررکھا ہے۔ یہ دونوں کبھی ختم ہونے والی نہیں ہیں۔ یہ اہل السنۃ والجماعۃ کے اہل ایمان و اسلام اس بات پر بھی ایمان رکھتے ہیں کہ:قیامت والے دن تمام اُمتوں ، ملتوں میں سب سے پہلے امت محمد علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کا حساب ہوگا۔ اور اسی طرح جنت میں داخل ہونے کے لیے بھی یہ اُمت دیگر تمام ملتوں سے مقدم ہوگی۔ ان کی تعداد تمام اہل جنت میں سے آدھی ہوگی اور یہ کہ ان میں سے ستر ہزار اہل ایمان و اسلام بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔ اسی طرح اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے اہل ایمان واسلام اہل توحید کے بارے میں ایمان رکھتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں نہیں رہیں گے۔ اور یہ اہل توحید وہ لوگ ہوں گے کہ جن سے اللہ کے ساتھ شرک کرنے کے علاوہ کچھ کبیرہ گناہ دنیامیں ہو چکے ہوں گے۔ (البتہ مشرک لوگ کبھی بھی جہنم سے چھٹکارا پانے والے نہیں ہوں گے۔ اگرچہ انہوں نے کسی نبی مرسل کی رسالت کا اقرار کیوں نہ کر رکھا ہو اورعبادت بھی بہت زیادہ کیوں نہ کی ہو۔) اس لیے کہ مشرک تو جہنم میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے رہیں گے ،
Flag Counter